جموں//صوبائی کمشنرجموں سنجیوورمانے جموں شہراورگردونواح کے علاقوں کادورہ کرکے جموں میونسپل کارپوریشن اورمحکمہ بجلی کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ رمیش کمارچیف انجینئرپی ڈی ڈی ،اشونی گپتاجوائنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن ، نریش کماراوردیگرسینئرآفیسران تھے۔اس دوران صوبائی کمشنرنے قاسم نگراورکچاتالاب علاقوں کادورہ کرکے سوچھ بھارت مشن کے تحت تعمیرکئے جارہے بیت الخلائوں کامعائینہ کیا۔اس دوران ڈویژنل کمشنرکوبتایاگیاکہ ان علاقوں میں 200 بیت الخلاتعمیرکرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔اس موقعہ پر میونسپل کمشنرکوکام میں سرعت لانے اوروقت مقررہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔کچاتالاب علاقہ میں کمزورکارکردگی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل کمشنرنے سینٹری سپروائز رسونوگل کوموقعہ پرمعطل کیا۔انہوں نے کہاکہ غیرمناسب رویہ اورکام میں غفلت کوبرداشت نہیں کیاجائے گااورکوئی بھی ملازم غفلت کرے گااس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں صوبائی کمشنرنے محکمہ پی ڈی ڈی کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ منعقدکرکے جموں شہرمیں بجلی سپلائی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔