جموں// پروفیسربھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے اندراگاندھی کے وزیراعظم رہتے ہوئے جمہوریت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ان کی سیاسی خدمات پر الزامات کو خارج کردیا۔پریس کیلئے جاری ایک ریلیز میںانہوں نے کہاکہ 1971میں پاکستان پر ہندستا ن کی تاریخی جیت منفرد ہے ۔ یہ اندرا گاندھی تھیں جن کے بنگلہ دیش کے لوگوں کی آزادی کے تئیں مضبوط عزم کی بدولت بنگلہ دیش وجود میں آیا۔یہ محترمہ اندرا گاندھی کی اصل جیت تھی جو اس وقت مرکز میں کانگریس حکومت کی قیادت کررہی تھیں۔ یہ محترمہ اندرا گاندھی ہی تھیں جنہوںجموں وکشمیر کو پاکستان کی دشمنی کی تلوار سے بچایا۔اانہوں نے1975 میںکشمیر کے سخت گیر لیڈر شیخ عبداللہ کو قابو میں کیا۔ 1977میں جموں وکشمیر میں قومی پرچم لہرایا گیا جب شیخ عبداللہ محترمہ اندرا گاندھی کے آشیرواد سے وزیراعلی بنے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے لوگ قومی پرچم اور جمہوریت کے تئیں اس وقت تک پرعزم تھے جب تک جموں وکشمیر میں اقتدار کی باگ ڈور نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ہاتھ میں نہیںآئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ محترمہ اندراگاندھی ہی تھیں جنہوں نے سری نگر کے سنٹرل لان میں قومی پرچم لہرایا اور جموں وکشمیر میں جمہوریت کی بحالی کے لئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔یہ محترمہ اندرا گاندھی ہی تھیں جنہوں نے ہندستانی جمہوریت کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا۔بہرحال اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایمرجنسی کے دوران کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہیں۔یوتھ کانگریس نے، جس کے (بھیم سنگھ) سکریٹری جنرل تھے، ہندستان کے خراب حال سماج کی فلاح و بہبود کے لئے پورے عزم کے ساتھ کام کیا۔آر ایس ایس جیسے کئی گروپ رضاکارانہ طورپر یوتھ کانگریس میں شامل ہوئے،جس کا میں (بھیم سنگھ) خودگواہ ہوںان میں سے کئی مختلف ریاستوں میں رکن اسمبلی بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ اندرا گاندھی نے ملک میں اس وقت ایمرجنسی لگائی جب پورے ملک کو کئی سیاستدانوں/کاروباریوں سے خطرہ لاحق تھا اور ملک کی ٹرینوں اور عوامی ٹرانسپورٹ نظام ٹھپ ہوگیا تھا۔ضروری اشیا کی قیمتیں کچھ ٹھگوں اور استحصال کنندگان کی وجہ سے آسمان کو چھو رہی تھیں۔یہ محترمہ اندرا گاندھی کا بہت ہی ہمت والا کام تھا جب وہ شیخ عبداللہ کے جنازہ میں شامل ہونے کے لئے قومی پرچم کے ساتھ پہنچیں۔وہ کئی دھمکیوں کے باوجود قبرستان بھی پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی ایک ہیرو اور محبت وطن کی طرح مریں جنہوں نے اپنی زندگی اپنی مادر وطن پر قربان کردی۔ وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گی۔