Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سرحدی علاقوں میں آر ایس ایس سرگرمیاں تشویشناک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 28, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//سرحدی علاقوں میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان قبائلی لیڈر اور ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ چودھری طالب حسین نے8 برس کی بچی کے قتل اور آبروریزی کے خلاف آواز بلند کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران طالب حسین نے بھاجپا لیڈر اور سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو دھمکی دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سنیئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے سلسلے میں دئیے گئے بیان کی جانچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں لال سنگھ کے حامیوں میں صرف بھاجپا کے کارکن ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے وہ فرقہ پرست کارکن بھی شامل ہیں،جو ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے 8 برس کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے بعد متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کیلئے کشمیر میں اٹھائی گئی آواز کو برحق قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری طالب حسین نے کہا کہ آر ایس ایس ہندوستان کو اکھنڈ بھارت کی شکل میں دیکھنا چاہتا ہے،جس کی وجہ سے وہ ریاست کے قبائیلی علاقوں اور سرحدی علاقوں میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کر رہا ہے،اور فرقہ پرستی کو ہوا دے رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے،جو انکے منصوبوں کو سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی پرامن طور پر رہنا چاہتے ہیں،تاہم انہیں  خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ طالب حسین نے معصوم بچی کو انصاف فراہم کرنے اور کیس کے گواہوں اور حصول انصاف کیلئے تگ دو کرنے والوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگلات تحفظ قانون کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دوسری مرتبہ اس بات کی ہدایت دی ہے کہ سماج کے کمزور طبقوں کو نوکریوں میں ریزرویشن دی جائے،تاہم سیاسی جماعتیں ان ہدایات کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ طالب حسین نے نقلی و جعلی شیڈول ٹرائب اسناد کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے جموں کشمیر میں سیاسی رئزرویشن کی بھی وکالت کی۔انہوں نے سیاسی جماعتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے سیاسی لیڈران ان معالات پر سیاست کر رہے ہیں،تاہم انہوں نے ریاستی گورنرپر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے مداخلت کریں گے۔طالب حسین نے کشمیر میں نجی کوچنگ سینٹروں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق مخلوط سرکار نے کھٹوعہ میںننھی بچی کی عصمت ریزی پر احتجاج کرنے کے بعد ان تربیتی مراکز کو مقفل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?