کبیر جینتی کے موقعہ پرگورنرکی عوام کو مبارکباد
سرینگر//گورنر این این ووہرا نے کبیر جینتی کے مبارک موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ بھگت کبیر کی تحریریوں نے بھگتی تحریک میں نئی روح پھونکی۔انہوں نے کہا کہ بھگت کبیر کی تحریریںشری گرو گرنتھ صاحب میں بھی پائی جاتی ہیں۔بھگت کبیر نے بتایا تھا کہ بھگوان اُس آدمی کے اندر رہتا ہے جو خود پرہیز گار ہو اور نیکی کی راہ پر چلتا ہو۔بھگت کبیر کی تعلیمات ہمیں لالچ، نفرت اور تکبر جیسی برائیوں سے نجات حاصل کرتے ہوئے بہتر انسانی زندگی بسر کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔اُن کی تحریریں آنے والی نسلوں کو برابری اور سماجی انصاف پر مبنی پُر امن سماج کے لئے کام کرنے کا درس دیتی رہیںگی ۔گورنر موصوف نے ریاست میں امن و ترقی اور خوشحالی کی دُعا کی۔
مانو فاصلاتی امتحان، درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت امتحان میں شرکت کے لیے درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں 15؍ جولائی 2018 تک توسیع کی گئی۔ پروفیسر شانِ کاظم نقوی، ڈائرکٹر انچارج کے بموجب دیرانہ فیس 200 روپئے کے ساتھ 31؍ جولائی تک فارم داخل کیا جاسکتا ہے۔ فیس صرف آن لائن ہی داخل کی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے لنک http://manuucoe.in/OnlinePayment/index.php/main3 پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ایسے طلبہ جنہوں نے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ مقررہ وقت میں اپنا کورس مکمل نہیں کیا انہیں صرف ایک مرتبہ دوبارہ رجسٹریشن کا موقع دیا جارہا ہے۔ اس کے لیے بھی فارم 15؍ جولائی تک داخل کیا جاسکتا ہے۔ انہیں 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔دوبارہ رجسٹریشن کا فارم اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ فارم ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے اور متعلقہ ریجنل / سب ریجنل سنٹر پر یا ہیڈ کوارٹرس میں داخل کیا جاسکتا ہے۔
جموں شہر گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکا:صاف ستھرامومنٹ
جموں//شہرجموں کوصحت وصفائی کے معاملے میں صورتحال کوبہتربنانے کے بجائے اسے ریاست جموں وکشمیرکاصفائی کے لحاظ سے پچھڑا شہربنانے کولیکر جموں کشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدرشوکت چوہدری نے افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مندروں کایہ پوترشہرکوڑاکرکٹ اورگندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیاہے ۔ انہوں نے اس بات پردکھ کااظہارکیاکہ میڈیارپورٹوں کے مطابق 95 ملین لیٹرگندہ پانی روزانہ دریائے توی میں گرتاہے جس کی وجہ سے یہ دریاگندے پانی میں تبدیل ہوگیا۔شوکت چوہدری نے اس ضمن میں جلدازجلد موثراقدام اٹھانے کی مانگ کی تاکہ مندروں کاشہر صاف ستھرا بن سکے۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی طور سے شہرکی مختلف جگہوں پر کوڑاکرکٹ جمع رہنے سے انسانی صحت کے لئے سخت مضرہے اوربیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ
ایس آراو ۔202 نوجوان کش :ینگ پنتھرس
ریاستی گورنرسے ایس آراوواپس لینے کامطالبہ
جموں//ینگ پنتھرس نے ایس آراو 202 آف 2015کونوجوان دشمن پالیسی قراردیتے ہوئے اس کوجلد واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ پنتھرس کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال نے ریاست کے تعلیم نوجوانوں کااستحصال کرنے پرسخت برہمی کااظہارکیاہے۔ پی ڈی پی ۔بی جے پی کی سابق حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کی نوجوان دشمن پالیسی کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کامستقبل تاریک ہوتاچلاجارہاہے ۔حکومت کی اس پالیسی کے تحت نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کوپانچ سال تک کم سے کم تنخواہ دس ہزارسے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ یہ نہایت ہی افسوس کامقام ہے ۔بی جے پی کوجموں سے 25 نشستیں ملی تھیں مگراس نے بھی اس نوجوان دشمن پالیسی کوہٹانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔ پنتھرز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جوکہ روزِ اول سے ہی اس نوجوان کش پالیسی کے خلاف صدائے احتجاج کررہی ہے اورپنتھرز پارٹی اس معاملے کوعدالت میں لے گئی۔ ناانصافی کی حدہے کہ خودتو قانون سازوں نے گذشتہ برس اپنی تنخواہیں 40300 سے بڑھاکر80300 کردیں مگردوسری طرف دیکھیں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو7000 سے 8000 روپے تک تنخواہیں دی جارہی ہیں یہ ظلم نہیں تواورکیاہے۔انہوں نے ریاستی گورنرسے ایس آراو202کوواپس لینے کاپرزورمطالبہ کیا۔ اس موقعہ پرایس ۔ امن دیپ سنگھ ،کلدیپ شرما،ایس پون سنگھ،ٹنکوشرما ودیگران بھی موجودتھے۔
نٹرنگ باواجیتوکی زندگی پرمبنی دوسٹیج شوکرے گا:بلونت
جموں//نٹرنگ ڈوگرہ ثقافت کودکھانے کیلئے میلہ اگھارجیتو،2018 کے دوران آمدہ 28 اور 29 کو دوکلیدی سٹیج ڈرامے پیش کرے گاجوباواجیتوکی زندگی پرمشتمل ہوگا۔ان خیالات کااظہار نٹرنگ ڈائریکٹر پدم شری بلونت ٹھاکورنے یہاں نٹرنگ سٹوڈیوتھیٹرمیں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میلہ اگھارجیتوکٹرہ میں نٹرنگ کی جانب سے باواجیتوکی زندگی سے متعلق دوسٹیج ڈرامے عقیدت مندوں کی توجہ کامرکزہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ نٹرنگ پچھلے پانچ برسوں سے اگھارجیتومیلے میں عقیدت مندوں، سیاحوں اورمقامی لوگوں کیلئے باواجیتوکی زندگی پرسٹیج شومنعقدکرتاآرہاہے۔ٹھاکرنے ماتاویشنودیوی شرائن بورڈ کاعالمی شہرت یافتہ شوپیش کرنے کیلئے نٹرنگ کوتعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔قابل ذکرہے کہ میلہ اگھارجیتو شری ماتاویشنودیوی شرائن بورڈ اورضلع انتظامیہ ریاسی کے اشتراک سے منعقدکیاجارہاہے ۔
پولیس کی منشیات مخالف مہم
۔20 گرام ہیروئن ضبط، سمگلرگرفتار
جموں//پولیس سٹیشن گاندھی نگرنے منشیات مخالف مہم کوجاری رکھتے ہوئے شمشان گھاٹ چوک شاستری نگرمیں لگائے گئے ناکے پردوران تلاشی ایک شخص سے 20گرام ہیروئن جس کی مالیت عالمی منڈی میں 2لاکھ روپے بتائی جاتی ہے برآمدکرکے اسے گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ناکے پرایک پیدل شخص کومشتبہ حالات میں دیکھاتواس کی تلاشی کیلئے اسے روکاتواس نے موقعہ سے بھاگنے کی کوشش کی۔اس پرحرکت میں آکرانچارج ناکہ نے دیگرپولیس اہلکاروں کی مددسے بھاگنے والے شخص کوپکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔دوران پوچھ تاچھ سمگلرنے اپنانام اشتیاق احمدولد کالو ساکن راج دھانی تحصیل تھنہ منڈی ضلع راجوری بتایا۔پولیس نے مذکورہ شخص سے 20 گرام ہیروئن برآمدکرکے اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 145/2018 زیر دفعہ 8/21/22،این ڈی پی ایس ایکٹ ،پولیس تھانہ گاندھی نگرمیں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔بتایاگیاکہ گرفتارکئے گئے سمگلرسے پہلے بھی 100 گرام ہیروئن پکڑی گئی تھی اوراس پرایف آئی آر 88/2017 زیردفعہ 8/21/22پہلے ہی معاملہ درج تھا۔پولیس نے یہ کامیابی انسپکٹرسنیل سنگھ جسروٹیہ ایس ایچ او گاندھی نگر
حاجی عبدالرحمان گنائی نہ رہے
جموں//حاجی عبدالرحمان گنائی کی وفات پرمختلف سماجی تنظیموں نے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔گذشتہ اتوار یعنی 24جون 2018ء کو ٹھیک عشا نماز کے بعد اِس دارفانی کوچھوڑکرکوچ فرماگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی عبدالرحمن گنائی کو 24جون بروز ایتوار رات کا کھانا کھانے کے بعد اْلٹی کا بہانہ بنا ، فوری طور انہیں میڈیکل کالج جموں میں ایمر جنسی وارڈ میں داخل کروایا گیا ٹیسٹ وغیرہ سے پتہ چلا کہ ان کے دماغ کی نس پھٹ چکی ہے جس کے کارن موت نے انہیں اپنی آغوش میں لے لیا۔ 25جون بروز سوموار دن کے ٹھیک 11بجے ان کا نماز جنازہ گوجر نگر قبرستان کے جنازہ گاہ میں ادا کیاگیا ، کڑکتی دھوپ اور گرمی کی شدید تپش کے باوجود تقریباً بھاری تعدادمیں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور پْرنم آنکھوں سے انہیں گوجر نگر قبرستان میں سپردلحدکیاگیا۔ مرحوم محکمہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بْکنگ کلرک کی پوسٹ سے 2011ء ریٹائر ہوئے ، اور 2014میں انہوں نے فریضہ حج ادا کیا۔البتہ ایک مرتبہ پھر فریضہ حج ادا کرنے کی خواہش تھی جو پوری نہ ہو پائی ، انسان کی اِس دْنیا فانی میں ڈھیر ساری خواہشات ہوتی ہیںلیکن ہر خواہش کا پورا ہونا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ بقول شعر۔ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے ۔ بہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے ۔ اِنسان سوچتا کچھ ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔ حاجی عبدالرحمان بچپن سے ہی صوم وصلواۃ کے پابند تھے ، اِ نکی عمر تقریباً 13برس کی تھی جب سے پنجگانہ نماز ادا کرتے رہے ،ماہ رمضان کے روزے پابندی سے رکھتے رہے ،فطرانہ عید الفطر سے قبل ہی مستحقین کو دیتے رہے،غریبوں ، مسکینوں ، یتیموں ،بیوائوں کی ہمیشہ وقتاً فوقتاً مدد کرتے رہے،اپنے ہمسائیوں کے ساتھ ہمیشہ بہترین سلوک روا رکھا۔ کبھی کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ کیا سب کے ساتھ مرتے دم تک ہنسی مذاق کرتے رہے ، ہمیشہ مْسکراتا ہوا چہرا ، پْر نور چہرہ رہا کبھی کسی سے غصہ نہ کیااور نہ ہی کسی سے ناراضگی رکھی۔ اگر کسی نے غفلت میں ان کے ساتھ برا سلوک بھی کیالیکن انہوں نے آخرت کے خوف سے اِن سے ہمیشہ اچھا سلوک کیا، اور اپنے فرایض انجام دینے میں کوئی کوتاہی مرتے دم تک نہیں برتی، اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت ، ان کو روز گار دلوانے یعنی اپنے پورے اہل وعیال کی دیکھ ریکھ اور اِن کی پر ورش میں کبھی بھی کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا ،ہمیشہ پیش پیش رہے۔ اپنے بہن بھائیوں ، رشتہ داروں ، ہمسائیوں حتیٰ کہ اپنے محلہ داران کی خوشی یا غمی میں برابر شرکت کرتے رہے اور اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے اللہ تعالیٰ سے دْعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم بر داشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا کرے اور رحمان کے ہی نقش قدم پرصوم وصلواۃ پر چلنے کی اور اُن کی ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے(آمین)
راجوری۔ پونچھ کے مسافرمتوجہ ہوں
سامان کی ادلہ بدلی کے دوران بیگ تبدیل
جموں//جموں سے راجوری جاتے ہوئے ایک مسافرکابیگ کسی دوسرے مسافرکے ساتھ تبدیل ہوگیا۔اس بارے میں سنجیوشرمانامی مسافرنے بتایاکہ وہ بدھ کے روزصبح پونے سات بجے بس اسٹینڈجموں سے پونچھ جانے والی ایک گاڑی زیرنمبر JKAQ-21 ،راجوری جانے کیلئے بیٹھا اورساڑھے گیارہ بجے ،میں مرادپورراجوری میں اُترا۔اس دوران میں نے اپنابیگ جوکہ کوکاکولاکمپنی کاتھا،اٹھایالیکن بعدمیں بیگ کھول کردیکھاتواس میں سامان کسی دوسرے مسافرکاتھا۔انہوں نے کہاکہ بیگ ایک جیسے تھے جس کی وجہ سے آپس میں بیگ تبدیل ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی مسافرکابیگ تبدیل ہواہے تووہ میرابیگ دے کراپنابیگ معہ سامان لے جائے ۔اس سلسلے میں سنجیوکمارسے ان نمبرات 94192-40354 اور7889403730پررابطہ کیاجاسکتاہے۔