جموں//جموں جوائنٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ریاستی صدرایڈوکیٹ پشویندرسنگھ نے کہاکہ جے جے ایس ایف کارکنان پرزوردیاہے کہ وہ جموں کے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنارول اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ مخلوط حکومت نے جموں کے ساتھ امتیازکیا۔انہوں نے کہاکہ جے جے ایس ایف نے اس سے پہلے بھی متعددتحریکیں جن میں 1998 کی ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس ایجی ٹیشن ،ایوننگ کالجز ایجی ٹیشن 2000، سنٹرل یونیورسٹی ایجی ٹیشن وغیرہ میں متحرک رول اداکرکے جموں کے مفادات کوتحفظ فراہم کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جے جے ایس ایف کی تشکیل نوکی جارہی ہے تاکہ جموں کے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے نوجوان آگے آئیں۔انہوں نے کہاکہ تنظیم کومضبوط کرنے کیلئے بانی ممبران کے ایڈوائزری بورڈ قائم کیاجارہاہے جس میں کلجیت جموال، راجندرجموال، ڈاکٹرہری دت شیشو،اجات جموال، کلدیپ چب، زورآورسنگھ جموال، سنجے سنگھ سلاتھیہ، راکیش چڑگوترہ، راجیش ودیارتھی اورجیوتی مشراشامل ہیں۔ پشویندرسنگھ نے کہاکہ آئندہ کچھ ہی مہینوں میں کالجزاورسکولوں کے یونٹ بھی تشکیل دی جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جموں کے نوجوان پتھراٹھاکرجدوجہدنہیں کریں گے بلکہ پرامن طورپر جموں کے ساتھ امتیازی کیلئے جنگ لڑیں گے۔اس دوران جے جے ایس ایف کی صوبائی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہیں جس کے مطابق ریاستی کمیٹی میں ایڈوکیٹ پشویندرسنگھ ،ریاستی صدر،صلاحکاربرائے صدر ایڈوکیٹ وکرانت شرما، ریاستی نائب صدوراتل سودن، دکشیش مہاراج ،ریاستی جنرل سیکریٹری سیدعلی مجتبیٰ ،فرمان ملک ، ریاستی سیکریٹریز راہل دیو، آدرش بخشی،ابھی نندن شرما،رامیندرپال سنگھ ، ہرجوت سنگھ بابر، درپن سنگھ راجپوت،انکوش شرما ریاستی جوائنٹ سیکریٹری ،آدرش نرانیہ ریاستی پریس سیکریٹری شامل ہیں۔جموں، ادہم پورسانبہ ،کٹھوعہ پرمشتمل صوبائی کمیٹی میں صوبائی صدروکرم سنگھ چب،صوبائی نائب صدور،کلنٹن شرما ،سنیل چوہان، صوبائی جنرل سیکریٹریز شبھم راج پوت ،ساگرسنگھ ،صوبائی سیکریٹریز سرجیت پھونسا، بھگوان سنگھ ،انکوش شرما، وکاس لنگہے، ابھی منیو،شبھم سڈوترہ ،صوبائی جوائنٹ سیکریٹری شمی ،صوبائی پریس سیکریٹری انکوش شامل ہیں۔