سانبہ//ڈپٹی کمشنرسانبہ ایس راجندرسنگھ تارانے مختلف محکمہ جات کے آفیسران کے ہمراہ سانبہ قصبہ کادورہ کیااورخدمات کی فراہمی اوربنیادی ضروریات مثلاً ادویات،بجلی وپانی وغیرہ کی دستیابی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔س دوران ڈپٹی کمشنرنے محکمہ پی ایچ ای اورمحکمہ پی ڈی ڈی کولوگوں کی مشکلات کاازالہ کرنے کیلئے پانی وبجلی سپلائی نظام پرگہری نگاہ رکھنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ڈی ڈی سی نے ای اومیونسپلٹی کوہدایت دی کہ وہ پالی تھین کوہٹایں اورتمام نالیوں کوگندگی سے پاک بنائیں تاکہ ان میں پانی جمع نہ ہو۔اس دوران لوگ بھی ڈی ڈی سے ملاقی ہوئے اورانہوں نے اپنے مسائل ڈی سی موصوف کے سامنے رکھتے ہوئے ان کے ازالہ کاوقت مقررہ کے اندرکرنے کامطالبہ کیا۔اس دوران ایس ایس پی انل مگوترہ، ایکس ای اینز ،پی ایچ ای ،ای اومیونسپل کمیٹی ودیگرضلع آفیسران بھی موجودتھے۔