جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا نے جانی پور جموں سے شا واماتا یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یاد رہے جموں سے 30کلومیٹر کی دوری پر واقع شاوا گائوں میں ماتا شوا گپھا واقع ہے جہاں ہر سال ریاست کے مختلف علاقوں سے یاتری درشن کرنے آتے ہیں۔ اس موقع پر دویندر سنگھ رانا کے کہا ہے ہر سال ایسی یاترائوں سے جموںکی عوام کو اکھٹا کرنے میں مدد گار ثابت ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی یاترا جن میں ماتا شوا گپھا ، ماتا ویشنو دیوی سے جموں میں کاروباری شعبہ کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں سے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن کے پرانے روٹ جو کہ نگروٹہ سے ہوتے ہوئے جاتا ہے، کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور کہا کہ اس روٹ سے جموں میں کاروباری شعبہ کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں کہا کہ جموں میں کاروبار کو فروغ دینے کیلئے انفرا سٹریکچر ل ڈیولپمنٹ کی پر زور دیا ۔