جموں// جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ نے احتجاجی ریلی نکال کربی جے پی لیڈر ان پرجموں کے منڈیٹ کی توہین کرنے کاالزام عائدکیا۔جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے ریاستی صدر سنیل ڈمپل نے جموں کی عوام کے ساتھ کھلواڑکیاہے۔انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے کہاکہ بی جے پی نے جموں میں لوگوں کے اعتمادکھودیاہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سیاسی مفادات کی خاطر بی جے پی نے ان کے منڈیٹ کوبیچ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی پیسے کااستعمال کرکے پھرسے حکومت بنانے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے احتجاج کے ذریعے یہ پیغام دیاکہ جموں وکشمیرمیں بھاجپانے عوام کے ساتھ دھوکہ کیاہے اورعوام میں بھاجپاکے تئیں شدیدناراضگی پائی جاتی ہے۔