پہلا رشتہ
جان کر بھی بنتے ہو انجان کیوں
دور یہ موبائل و ٹی وی کا ہے
آدم و حوا سے کیا ثابت نہیں
سب سے پہلا رشتہ بس بیوی کا ہے
صدقہ
یہ سمجھ میں کسی کے آتا نہیں
مولوی ٹھیک سے بتاتا نہیں
ہر بلا سے بچاتا ہے صدقہ
کیوں یہ بیوی سے پھر بچاتا نہیں
ڈنڈا
ہمارے دیش میں ہر پارٹی کا جھنڈا ہے
ہر ایک نیتا کا اپنا الگ ایجینڈا ہے
سوال ایک یہی پوچھتا ہوں تم سب سے
تمھیں خبر ہے یہ جھنڈے میں کس کا ڈندا ہے
جنت
کل رات میں نے دیکھا ہے یارو عجیب خواب
سونا بھی جس نے چین سے دشوار کر دیا
بیوی کو اپنی دیکھ کے حوروں کی بھیڑ میں
جنت میں میں نے جانے سے انکار کر دیا
بانی علامہ قیصر اکیڈمی،علی گڑھ
آباد مارکیٹ دودھ پور علی گڑھ موبائل:9897601669