کشتواڑ//ضلع کے مغل میدان علاقہ میں فوج کی جانب سے10 جولائی سے 08 اگست2018 تک موبائیل کی مرمت کرنے کا ایک تربیتی کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔کورس کا مقصد علاقہ کے نوجوانوں میں میں اینٹر پریورشپ کو فروغ دینا ہے۔ تربیتی کورس میںمغل میدان اور ملحقہ علاقوں کے20لڑکے شرکت کر رہے ہیں۔ موبائیل مرمتی کورس سے علاقہ کے نوجوانوں کو موبائیل کی مرمت کی جانکاری حاصل ہو گی۔تربیت تجربہ کا ر انسٹرکٹر کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔کورس کے اختتام پر ٹرینئیز میں تربیتی کی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔