بھدرواہ //ملک بھر میں کافی تپش او رامس کی وجہ سے جموں خطہ میں وادی بھدرواہ ملک کے مختلف حصوں کے سیاحوں کیلئے پُر کشش سیاحتی مقام رہا ہے، جس کی وجہ سے بھدرواہ میں سیاحوں کا بے مثالرش دیکھنے کو مل رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق گُذشتہ 75 دنوں کے دوران
0 2,2100سیاح وادی بھدرواہ وارد ہوئے ہیں، جس سے عام طور پر خاموش بھدرواہ سیاحوں سے بھری ہوئی ہے۔جموں خطہ کی وادی بھدرواہ سیاحوں کا من پسند مقام بن گیا ہے۔وادی میں نہ صرف گھریلو سیاح وارد ہوتے ہیں بلکہ بدیشی سیاحوں کا بھی کافی رش دیکھا جا تا ہے۔ بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او راجندر پرساد کھجوریہ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سیاحوں کا وادی بھدرواہ میں آنے کی وجہ سے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ سیاحت کے گیسٹ ہائوسوںاورہوٹلوں میں سیاحوں کیلئے جگہ کم ہو گئی ہے،جسکی وجہ سے حُکام مجبور ہو کر کو مقامی لوگوں کے پرائیویٹ مکانات استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاری رش کا انسازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ہی دن میں 12000سیاحوں نے بھدرواہ کا دورہ کیا ہے اور عالم یہ ہے کہ بھدرواہ میں تمام ہوٹل، گیسٹ ہائوس بھرے ہوئے ہیں۔سیاحوں کو ایکموڈیشن فراہم کرنے کے لئے ہم نے گوا کے طرز پر بڑے پیمانے پر ’ Home Stay Scheme ‘ کا متعارف کیا ہے اور اسے فروغ دے رہے ہیں ،تاکہ سیاحوں کو ٹھہرنے کے لئے جگہ فراہم ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاحوں کیلئے ہوٹلوں میں کمرے دستیاب نہیں ہو رہے ہیں اور اب مقامی لوگوں نے سیاحوں کو مفت میں رہائش فراہم کی ہے، جس سے بھدرواہ کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاح بھدرواہ کے عام کی میزبانی سے بھی کافی متاثر ہوئے ہیں،جسکی وجہ سے بھدرواہ میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔