ڈوڈہ //گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گواڑی ،بلاک چنگا، ضلع ڈوڈہ کے طلاب نے اپنے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور ڈوڈہ۔ ٹھاٹھری ۔کلہوتراںسڑک پر تقریباً دو گھنٹوںٹریفک کو بند کیا اور طلاب کے ساتھ سکول کے پرنسپل کے سخت رویہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔ طالب اپنے کلاسوں سے باہر آئے اور پرنسپل کا طلاب کے خلاف غلط رویہ اپنانے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔طلاب نے انتباہ کیا کہ اگر مذکورہ پرنسپل کو تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لا کر ٹھاٹھری کلہوتریاں سڑک کو تب تک بند کریں گے جب تک کہ پرنسپل کو تبدیل نہیں کیا جاتا ہے۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار لیکھ راج جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ پرنسپل کو فوری طور سے تبدیل کرنے کے لئے محکمہ کے افسراں بالا کے ساتھ رابطہ کریں گے۔