ڈوڈہ //ڈوڈہ میں ایم جی نریگا ملازمین کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ایم جی نریگا ملازمین کی ایک بھاری تعداد نے آل جے اینڈ کے ایم جی نریگا ملازمین ایسو سی ایشن کے بینر تلے اے سی ڈی آفس کے باہر احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا ۔احتجاجی ملازمین محکمہ دیہی ترقی کے خالی اسامیوں پر تعینات کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاج کے چھٹے روز مظاہرین نے احتجاج کو 17جولائی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ایم جی نریگا ملازمین یونٹ ڈوڈہ کے جنرل سیکرٹری کے مطابق احتجاج تب تک جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں۔ایم جی نریگا بھارت سرکا ر کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے،جسے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان گُذشتہ دس برسوں سے چلا رہے ہیں لیکن سرکار انکے مستقبل کے تئیں سنجیدہ نہیں ہیںاور انہیں پوری طرح سے فراموش کیا گیا ہے۔احتجاجی ملازمین نے مبینہ الزام لگایا کہ سرکار نے انکے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ملازمین نے اپنی احتجاج اہلکاروں کی جانب سے انکے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد واپس لیا تھا لیکن حُکام اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ایم جی نریگاملزامین نے مزید کہا کہ سرکار اب کی بار کچھ بھی کرنے میں ناکام رہی ہے،جسکی وجہ سے وہ اپنی احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین میں سے بعض اپنی عمر کی اوپری حد پار کر چُکے ہیںاور انکو یہ علم ہے کہ اگر انہیں ایڈجسٹ نہیں کیا گیا تو انکا مستقبل تاریک ہوگا۔احتجاجی ملازمین نے ریاست کے گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرکے ایم جی نریگا ملازمین کیلئے ٹھوس فیصلہ لیں۔