کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ایک اجلاس میں مچیل یاترا احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں یاترا کے لئے مطلوبہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔یاترا رواں ماہ کی25تاریخ سے شروع ہو رہی ہے۔ اجلاس میں 02جولائی کو منعقدہ اجلاس میں افسروں کو انتظامات کے لئے سونپی گئی ذمہ واریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی ،سی پی او، اے سی ڈی، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی پی او و دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیوں، این ا یچ پی سی ، ٹیلی کیمونکیشن اور سرو شکتی سیوا سنستھان کے ممبروں نے بھی شرکت کی۔ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو تما سہولیات جیسے کہ پینے کاپانی، بجلی، ایندھن، اناج ، تیل خاکی،ادویات و دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ سربراہوں کو ذاتی طور سے سہولیات کی د ستیابی اور دیگر اشیائوں کی دستیابی ر سرو شکتی سیوا سنستھان کے صلاح سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے سیکورٹی ایجنسیوں بشمول پولیس ،سی آر پی ایف،فوج کو ٹھاٹھری سے مچیل تک کے یاترا روٹ تک مکمل سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی ،تکہ کوئی ناخوشگوا واقعہ رونما نہ ہو پائے۔ٹریفک حُکام یاترا مدت کے دوران گاڑیوں کے کافی رش سے ہونے والے ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں اور ر سرو شکتی سیوا سنستھان کے ممبروں کو مذہبی مقام کا تقدُس برقرار رکھنے کے لئے چوکنا رہنے کو کہا اور یاترا روٹ پر صحت و صفائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ مجسٹریٹوں اور افسروں کو یاترا کی مدت کے دوران پالی تھین لفافوں پر مکمل پابندی کے لئے کہا ،جس سے صفائی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔سنستھا کے ممبران نے ڈی سی کشتواڑکا یاتررا کے سلسلہ میں اُٹھائے گئے مدعوں کو جنگی سطح پر حل کرنے کیلئے تحسین ادا کیا۔