نوشہرہ//نوشہرہ کے چوکی ہانڈان گاﺅں میں پیش آئے ایک موٹرسائیکل حادثے میں دونوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوجوان ایک موٹرسائیکل پر چوکی ہانڈان گاﺅں کی طرف نوشہرہ سے آرہے تھے کہ موٹرسائیکل سڑھک سے لڑھک کرحادثے کاشکارہواجس کی وجہ سے دونوں بائیک سوارزخمی ہوگئے جن کی شناخت سبھاش چند رولد موہندرلال ساکن کنیٹی اورسنسار چندولد وجے کمارساکن کنیٹی کے طورپرہوئی ہے۔حادثے کے بعددونوں زخمیوں کوسب ضلع ہسپتال نوشہرہ علاج کےلئے منتقل کیاگیاہے۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے۔