پونچھ // پونچھ کے محلہ اعلیٰ پیر پونچھ میں دعوتِ اسلامی تنظیم کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔فیضانِ اعلیٰ حضرت پونچھ میں منعقدہ اس پروگرام میں ہندوستان کے رکنِ شوریٰ سید عارف علی عطاری نے خطاب کیا۔اس دوران نماز جمعہ کے بعد مسجد کیساتھ ہی متصل ایک مدرسے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔دعوت اسلامی تنظیم پونچھ کے کارکنان محمد بشیر عطاری، ظہورالدین عطاری ،غلام رسول عطاری، ریاض عطاری و دیگران نے بتایا کہ اس مدرسہ میں بچوں کو صرف اور صرف دینی تعلیم دی جائے گی جوبالکل مفت ہوگی اور یہاں مدنی تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں بکثرت سنتیں سکھائی جائیں گی اور دین و تبلیغ کا کام ہو گا۔