بانہال // جموں ۔سرینگر شاہراہ پر جمعرات کی رات دیر گئے ایک دلدوز حادثے میں سرینگر کے ایک مسافر کی موت اس وقت واقع ہوگئی جب وہ اپنی کار سے نیچے اترنے کے بعد پنتھیال کے نزدیک گہری کھائی میں جاگرا اور لقمہ اجل بن گیا۔ مہلوک کی شناخت عبدالرشید میر ولد گْل محمد میر ساکن حبہ کدل ، سرینگر کے طور کی گئی ہے۔ اس واقع کی خبر ملنے کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے رامسو پولیس اور رام بن سے روشنی وغیرہ کے آلات سے لیس ای ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جمعہ کی علی الصبح رامسو کے مقامی رضاکاروں نے بھی اْن کے ساتھ بچاو کاروائیوں میں حصہ لیا اور جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب اس گہری کھائی سے لاش کو نکالا گیا۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ اس کار میں مہلوک عبدالرشید کے ساتھ اس کے قریبی رشہ دار بھی سفر کر رہے تھے اور وہ سرینگر کی طرف ارہے تھے۔ زرائع نے بتایا کہ مہلوک کار سے اترنے کے بعد پھسل کر نیچے گہری کھائی میں جا گرا اور لقمہ اجل بن گیا۔ ضروری لوازمات کے بعد لاش کو کار میں ہی موجود اْس کے رشتہ داروں کو سونپ کر سرینگر کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ ادھرادھر جموں ۔سرینگر شاہراہ پر ڈگڈول کے نزدیک رام بن۔ بانہال سیکٹر میں چلنے والی ایک ٹاٹا سومو اچانک چٹانوں کی زد میں آگئی اور اس میں سوار بال بال اور معجزاتی طور بچ نکلے۔ کئی افراد کو اس واقع میں چوٹیں آئی ہیں۔ شاہراہ پر چٹانوں کے گر انے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جمعہ کی دوپہر بعد دو بجے سے بند ہوگئی ہے۔ دریں اثناء کاکاپورہ پلوامہ میںطالب علم دریا پار کرنے کے دوران لقمہ اجل ہوا جبکہ جموں میں ریل نے چھتیس گڑھ کی خاتون کو کچل ڈالا ۔ادھر ریاست میں 2روز کے دو ران ریل حادثات میں 2خواتین سمیت 3افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے جنوبی قصبہ کے پلوامہ کے للہار کاکاپورہ علاقے میں جمعہ کے صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک طالب علم عامر احمد ساکنہ ریشی پورہ اونتی پورہ للہار کاکاپورہ کے نذدیک درہائے جہلم پار کر رہا تھا جس کی دوران نوجوان کا پیر پھسل گیا جس کے ساتھ ہی عامر پانی میں ڈوب کر پانی کے تیز لہروں میں گم ہوا ۔واقعے کے کی خبر علاقے میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو دریا سے باہر نکالا۔جس کو بعد میں پولیس نے قانونی لاوازمات پورتے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا۔معلوم ہوا جب اسکی مزکورہ نوجوان کی میت کو ریشی پورہ پہنچایا گیا تو وہاں صف ماتم بیچھ گئی اور پورا علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔ادھرجموں کے سینک کالونی کے علاقے میں جمعہ کے صبح ایک مال بر دار ریل گاڑی نے ٹریک پار کرنے کے دوران 36سال عمر کی ایک خاتون سیویتری دیوی ساکنہ چھتیس گڑ ھ کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے خاتون کی موت واقعہ ہوئی پولیس ذرائع نے بتایامزکورہ کاخاتون ایک مزدور کنبے کے ساتھ یہاں آرضی طورریلوے ٹریک کے نذدیک رہائش پزیر تھی۔ جسکو ریل نے سینک کالونی کے نذدیک کچل ڈالا جس کی وجہ سے کاتون کی موت موقعے پر ہی واقعہ ہوئی ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے جبکہ قانونی لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔ خیال رہے جمعرات کے دن صوبہ جموں کے سانبہ علاقے میںاسی طرح کے ایک حادثے میں ایک28سال عمر کی نا معلوم خاتون جاں بحق ہوئی۔جبکہ وادی کشمیر میں بھی سرینگر بڈگام میں بھی ریلوے ٹریک پر بھی شخس کو کچل کر ہلاک کیا ہے اس طرح سے وادی میں دو روز کے دوران ریل حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ۔ )