راجوری//راجوری میں پردھان منتری اجوالا یوجنا کے تحت پچاس غریب کنبوں میں گیس کنکشن تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلے میں کوٹرنکہ میں ایک پروگرام منعقد ہواجس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد تھے جبکہ اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ محمد شفیق اور دیگر افسران بھی موجو دتھے۔اس موقعہ پر پچاس غریب کنبوں میں مفت گیس کنکشن تقسیم کئے گئے جن سے خواتین کو آسانی سے کھانا پکانے میں مدد ملے گی اور دھوئیں سے نجات حاصل ہوگی۔ان گیس کنکشن کی تقسیم ڈپٹی کمشنر کے ہاتھوں کی گئی جنہوں نے گیس ایجنسی کو سراہا۔تقریب میں تحصیلدار کوٹرنکہ رفیق چوہدری، نائب تحصیلدار بدھل خورشید تانترے اور ٹی ایس او کوٹرنکہ بھی موجو دتھے ۔