رام بن//ون مہاتسو مہم کے حصہ کے طور سے فارسٹ ڈویژن بٹوت اور سوشل فارسٹری ڈویژن رام بن نے پتنی ٹاپ میں 2200پودے لگائے ۔اس مہم میں بٹوت فارسٹ ڈویژن کے ملازمین،سوشل فارسٹری کے افسران،پروجیکٹ این ایچ 1اے ،فارسٹ پروٹکشن فورس،ششتر سیما بل بٹالین 7،سی آر پی ایف بٹالین 84،ریونیو محکمہ ،محکمہ تعلیم، جموں کشمیر پولیس اور وندیا ٹیلیلنکس لمیٹڈکے علاوہ سیاحوں اورگائوں کے معزز لوگوں نے حوصلہ افزائی کے طور سے حصہ لیا۔اس مہم میں کشمیر سے لائے گئے چنار کے پودے ، دیودار، کیپرس، گریولہ،روبسٹہ وغیرہ پتنی ٹاپ کے ارد گرد رنگ روڈ پر دی ایف او بٹوت سفیر شاہ،ڈی ایف او سوشل فارسٹری رویندر سنگھ ،پروجیکٹ آفیسرNH1A سریش کمار شرما،اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ایف پی ایف سریش انتھل،ڈپٹی کمانڈنٹ ایس ایس بی بٹالین 7ایس بی چند،ڈپٹی سی او یشپال تھاپا،پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بٹوت ،نایب تحصیلدار سیفاللہ شاہ اور وندیا ٹیلیلنکس لمیٹڈکے نمائندوں پودے لگائے۔اس موقعہ پر ڈی ایف او بٹوت نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ہر سال بارشوں کے دنوں میں باقائد گی کے ساتھ پودے لگانے کی مہم شروع کی جاتی ہے۔دی ایف او فارسٹری رام بن نے کہا کہ ون مہا تسو کا مقصد لوگوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی بیداری پیدا کرنا ہے۔