سرنکوٹ//پونچھ پولیس نے منشیات مخالف کارروائی جاری رکھتے ہوئے مغل روڈ سے چوالیس کلو گرام فکی برآمد کرنے کادعویٰ کیاہے ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر کی نگرانی میں سب انسپکٹر جونیش ورما کی قیادت والی ٹیم نے مغل شاہراہ پر پوشانہ کے مقام پر ایک ناکہ لگایاہواتھا جس دوران ہونڈا سیٹی کار زیر نمبر- 3711کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس کے اندر سے چوالیس کلو گرام فکی برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم ڈرائیور جسوندر سنگھ ولد جگجیت سنگھ ساکن جالندھراوراس کے ساتھیوں راجدیپ سنگھ ولد مظر سنگھ ساکن لدھیانہ اور پوندیپ سنگھ ولد تارا سنگھ ساکن لدھیانہ کوموقعہ سے ہی گرفتا رکرلیا۔اس سللسے میں پولیس کی طرف سے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔