کشتواڑ//جموں وکشمیر کی خوشحالی و ترقی کے لئے مستحکم فرقہ وارانہ رشتے اور رواداری لازمی ہے۔ان باتوں کا اظہا ر ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے ہمالین بدھسٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پاڈر کلچرل فیسٹول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو اسکے کثرتی مذاہبی اور عقیدہ کی وجہ سے منی۔انڈیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوگ صدیوں سے دوستانہ اور بھائی چارے کے ساتھ مل جُل کر بغیر کسی تفرق کے ر ہ رہے ہیں اور ان اقدار کو برقرا ر رکھنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ٹاک نے 800سال پُرانے دروپکا لائیج کے سربراہ ایچ ایچ گیالوانگ دروپکا کے ساتھ بھی ملاقات کی ،جو ایچ ای ستنکا رنپوچے اور ایچ ای دروپکا رنپوچے کے ہمراہ پاڈر کے ہفتہ بھر کے طویل دورے پر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تمدُن ، اور زبان ریاست بھر میں ہر ایک خطہ میں الگ الگ ہے لیکن یہ ریاست کی طاقت کے طور ابھر آئی ہے اور ہر وقت میں پورا اُترا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے خطوں اور مذاہب کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ریاست کے عوام نے ہمیشہ سے ہی ایسے ناپاک عزائم کا ناکام بنا دیا ہے اور لوگوں سے بھائی چارے اور رواداری کے ساتھ رہنے کی اپیل کی ۔