راجوری//راجوری کے ایک دورافتادہ علاقے کی ایک حاملہ خاتون کو فوج کی مدد سے بچالیاگیا جس نے فوج کی طرف سے فراہم کی گئی ایمبولینس گاڑی میں بچی کو جنم دیا۔فوج کے مطابق حد متارکہ کے نزدیک واقع آرمی کیمپ میں مقامی لوگ رات کو پہنچے کو انہوں نے حاملہ خاتون کی زندگی بچانے کیلئے مدد مانگی جس پر فوری طور پر فوج کے ڈاکٹر وں کی ٹیم خاتون کے گھر روانہ ہوئی جہا ں خاتون کی حالت نازک پاتے ہوئے اسے وہاں سے راجوری ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ لیاگیاتاہم خاتون کے درد میں اضافہ ہوگیا اور اس نے فوج کی ایمبولینس گاڑی میں ہی راستے میں بچی کو جنم دیا۔بعد میں اسے سیول ہسپتال منتقل کیاگیا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی بروقت مدد پر اس کا شکریہ ادا کیاہے ۔