راجوری //ضلع انتظامیہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن ،جمع بندی ، ایس ڈی آر ایف اور ایس آر او۔43کے معاملات،پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کی عمل آوری،جموں و کشمیر حکومت کے شکایتی سیل میں موصول ہوئی شکایات،حق اطلاع قانون اور انفرادی و کمیونٹی بنکروں کی تعمیر کیلئے زمین کی شناخت کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ باقی ماندہ جمع بندی کے عمل کومتعلقہ تحصیلدار بیس دنوں کے اندر اندر مکمل کریں ۔انہوں نے کہاکہ ایس آر او تینتالیس کے معاملات تحصیل سطح پر حل کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ زیر التواایس ڈی آر ایف کے 90معاملات پیش کئے جائیں تاکہ ان کا جلد نمٹاراہوسکے ۔اس دوران ضلع میں سڑکوں کے کنارے اکیس مسافر شیڈ اور اتنے ہی سینٹری کمپلیکس تعمیرکرنے کیلئے جگہوں کا تعین کیاگیا جن سے مسافروں اور سیلانیوں کو آنے جانے میں آسانی ہوگی ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر لینڈ سرویزوریکارڈ زپیر پنچال شوکت حسین کاظمی ، اے ڈی سی کوٹرنکہ شفیق احمد، اے ڈی سی کالاکوٹ خالد حسین ، اے ڈی سی سندربنی گرمکھ سنگھ، اے سی محکمہ مال اے قیو میر، ایس ڈی ایم تھنہ منڈی افضل مرزا، تحصیلدار راجوری محمد ریاض و دیگر تحصیلدار بھی موجو دتھے ۔