پونچھ //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ضلع افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیاجس دوران انہوں نے بائیو میٹرک نظام کاجائہ لیا۔ انہوں نے ضلع کے سرکاری دفاتر میںبائیو میٹرک حاضری سسٹم (اے بی بی اے) کا جائزہ لیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس سلسلہ میں ملازموں کے اندراج کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تعلیمی اور دیگر اداروں کے سربراہوں کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرملازمین کی تفصیلات جمع کر کے آن لائن رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اس دوران دفاترمیں حاضری کے نئی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور تمام ملازموں کو ہر حال میں دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ حاضری پورٹل میں تمام ملازموں کا رجسٹریشن لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔میٹنگ میں اے سی آر بشیر احمد لون، اے سی ڈی مختار احمد شیخ ودیگر افسران بھی موجو دتھے ۔