رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ کی قیادت میں ضلع میںپنچایت اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات منعقد کرنے کے لئے تیاریوں اور میونسپل کمیٹیوں و دیہی ترقیات محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرریوینیو وویک پوری ،سی پی او اوتم سنگھ ،ڈی پی او طارق سہر وردی ، پلاننگ کے اے ڈیز کے علاوہ بی ڈی اوز،تینوں میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹو افسراں،اور الیکشن نائب تحصیلدار نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈی سی نے پنچایت اور بلدیاتی اداروں کے لئے منعقد کئے جارہے انتخابات کی تیاریوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسراں کو انتخابات منعقد کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے آر ڈی ڈی کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیتے ہوئے مختلف فلیگ شپ سکیموں بشمول پردھان منتری آواس یوجنا ،سوچھ بھارت مشن کی حصولیابیوں کے علاوہ جئیو ۔ٹیگنگ آف ایسٹس ، آدھار سیڈلنگ ، IHHL یونٹس، جاب کارڈ ویریفکیشن ،ایم آئی ایس اور دیگر ضروری طریقہ کا ر کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ضلع کیلئے ODFنشانہ حاصل کرنے کے لئے تمام ڈی پی او اور بی ڈی اوز کو کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے رام بن ، بانہال، اور بٹوت کی میو نسپل کمیٹیوں کے کام و کاج کا بھی جائزہ لیا اور انہیں احتیاط اور موثر ڈھنگ سے کام کرنے کی ہدایت دی ،خصوصاً شہری سائٹوں میں بلڈنگ پرمشن اجرا کرتے ہوئے۔انہوں نے ای اوز کوضلع میں صحت و صفائی کی طرف خصوصی دھیان دینے کے علاوہ سڑکوں اور فُٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی بھی ہدایت دی،تاکہ عام آدمی کو سہولیت ہو۔انہوں نے مختلف بہبودی پروگراموں و سکیموں کو لاگو کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو قریبی تال و میل سے کام کرنے کی ہدایت دی۔