ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑکوں او رپُلوں کی تعمیر پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد حنیف ملک، پی ایم جی ایس وائی کے سپرانٹنڈنگ انجینئر دنیش رام پال، ایگزیکٹو انجینئر اجے کمار، اے ڈی پلاننگ وسیم راجا ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجیئنروں عطا محمد، بی بی شرما ، اختر حُسین اور سریش کھجوریہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈی سی نے پروجیکٹوں کی تکمیل میں ہوئی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور حُکام کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کے بر وقت تکمیل کے لئے سپیسفکیشن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔سکیموں کی سالانہ پیش رفت ارو تکمیل کا جائزہ لیتے ہوئے ا نہوں نے افسراں کو التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی روکاوٹوں کو دورکرنے کے اقدام کریں اور ان مدعوں کو حل کرکے ان کی فوری تکمیل یقینی بنائیں ۔انہوں نے پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر کو زمین کی حصولیابی کے تمام مدعوں کو حل کرنے کے لئے متعلقہ حُکام کے ساتھ قریبی تال و میل بنانے کی ہدایت دی۔