مدینہ شریف//امسال حج بیت اللہ پر گئے عازمین نے قیام کیلئے بہتر انتظامات نہ ہونے اور گائیڈوں کی طرف سے تعاون نہ دینے کی شکایت کی ہے۔مدینہ میں موجود ریاست کے کئی عازمین حج نے شکایت کی کہ گائیڈایئرپورٹ تک ان کے ساتھ رہے لیکن اس کے بعد ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں اور عازمین کو خود ہی پوچھ پوچھ کر جگہیں تلاش کرناپڑرہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کئی عازمین کو اپنا سامان بھی نہیں ملا اور وہ اس کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں ۔ان کاکہناہے کہ اگر کسی کو دوائی کی ضرورت پڑے تو اسے بھی پوچھ پوچھ کر ہسپتال پہنچناپڑتاہے اور چونکہ یہ وہ یہاں زبان و مکان سے واقف نہیں اس لئے انہیں سخت پریشانی کا سامناکرناپڑرہا ہے ۔عازمین نے انتظامات کے حوالے سے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ کئی جگہو ں پر کئی کمروں کیلئے صرف ایک بیت الخلاء ہے ۔انہوں نے ریاستی سرکار اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انتظامات کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ آسانی سے فریضہ حج ادا کرسکیں۔