کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں جمعہ کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹورل و ضلع افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کیپکس بجٹ 218-19 اور کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے کیپکس بجٹ کے تحت کم اخراجات پر تشویش کا اظہار کیا اور افسروں کو رواں ماہ کے آخر تک کیپکس کے تحت تمام اخراجات مکمل کرنے کے لئے کاوشوں میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے رواں مالی سال کے دوران پی ایم جی ایس وائی کے تحت 52 کلو میٹر کی سڑک مکمل کرنے پر محکمہ کی ستائش کی۔انہوں نے ڈی ٹی او کو ضلع پلان کے تحت تمام بقایا بلوں کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر کو ان کنٹریکٹروں کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت دی جنھوں نے متعدد نوٹس اجرا کرنے کے باوجود کام مکمل نہیں کی ہے ۔ انہوں نے تمام ملازمین کو دودنوں کے اندر اندر AEBAS کے تحت اندراج کرنے کی ہدایت دی اور ان ملازمیں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی جنھوں نے ابھی تک اپنے آدھار کارڈ نہیں بنائے ہیں،تاکہ انکی تنخواہ کو روک لیا جاسکے۔دریں اثنا ، ڈی سی نے ڈی ایف او،سی ای او ،پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر اہلکاروں کو دو دنوں کے اندر اندر اپنے ملازمین کی رجسٹریشن AEBASکے تحت مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے تمام دفاتر میں شفافیت اور باقاعدگی لانے کی ہدایت دی۔