رام بن //ضلع میں محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ ،اے سی آر وویک پوری ،ایس ڈی ایمز،تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ مال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں زمین کے ریکارڈ کو اپڈیٹ کرنے کیلئے لینڈ ریکارڈ افسراں کو زمین کی حصولیابی ، جمعبندی تیار کرنے، انتقال کی تصدیق کرنے کے معاملات کو فوری طور نپٹانے کی ہدایت دی گئی۔تحصیلداروں کو اپنے دائرہ اختیار کے گرداوروں اور پٹواریوں کو روزنامچہ، جمعبندی اور دیگر ریوینیو ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت دینے ر زور دیا گیا ۔ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں کوبائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے سرکاری دفاتر کا معائینہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہیں اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر ہی عوامی مدعے حل کرنے کے لئے ریوینیو کام سے متعلق کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے تمام تحصیلداروں کو سرکاری اراضی اور کاہچرائی سے ناجائز قبضہ ہٹانے کے لئے ایکشن پلان ترتیب دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے ریونیو کے معاملات اور عوامی شکایات کا بر وقت حل کرنے کے سخت احکامات جاری کئے۔ڈی سی نے ریوینیو محکمہ کے تمام فیلڈ سٹاف کو سی وی سی کی جانب سے جاری کئے گئے تمام ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔افسراں کی جانب سے اُٹھائے گئے مدعوںکے جواب میں ڈی سی نے انکو حل کرنے کا یقین دلایا ۔
پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول کا وفد ڈی سی رام بن سے ملاقی
زاہد بشیر
رام بن //پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کا وفد ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے ملاقی ہوا ۔ اس سے قبل وفد ریاست کے آنریبل گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سے ملاقی ہوا تھا ۔ سب ڈویژن گول کے مسائل حل کرنے کے وفد نے اپیل کی تھی اس ضمن میں مشیر نے ڈی سی رام بن کو مسائل حل کرنے کے لئے لکھا تھااور رپورٹ مانگی تھی ۔ اسی سلسلے میں پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول و داڑم ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے ملاقی ہوئے اور سب ڈویژن کے مسائل سامنے رکھے جن میں گول میں ہسپتال کے نزدیک بور ویل سے حوض تک پانی سپلائی کیلئے موٹر کی ضرورت ہے اور عوام ایک سال سے اس کی مانگ کر رہے ہیں اور خاص کر سلبلہ تا داڑم روڈ جو کہ خستہ حالت میں ہے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے ۔وفد کی صدارت کمیٹی کے صدر عبدالرشید بیگ کر رہے تھے ۔وفد میں داڑم کے لوگوں کے علاوہ دیگران نے شرکت کی اور روڈ کے بارے میںمانگ کی ۔ وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی تعیناتی پر انہیں مبارک باد دی اور خوش آمدید کیا ۔ ساتھ ہی گول سب ڈویژن کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی تا کہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں اس پر ضلع ترقیاتی کمشنر اگلے ہفتے گول کی یقین دہانی کرائی ۔وفدایکسن پی ایچ ای محکمہ سے بھی ملاقی ہوئے جس نے ساتھ دن کا وقت مانگا ۔
رام بن میں تعارفی اجلاس
ڈی سی کا ضلع کے معزز شہریوں سے تبادلہ خیال
رام بن // ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بھٹ کی قیادت میں ایک تعارفی اجلاس منعقدہوا ،جس میں بُزرگوں، سیاسی لیڈروں ،مذہبی نمائندوں اور بیوپار منڈل کے صدر نے شرکت کی۔اپنی پہلی میٹنگ میںضلع کے معزز شہریوں نے ڈی سی کے سامنے مختلف مدعے پیش کئے اور انکا فوری حل طلب کیا۔ان مدعوں میں صحت کی سہولیات، صحت وصفائی،ہسپتالوں اور سکولوں میں سٹاف کی قلت،پانی اور بجلی سپلائی ،بس اسٹینڈ کو وسعت ،دریائے چناب پر پُل کی تعمیر،میترا ںپارک کیلئے رابطہ سڑک، میتراں سے جموں تک بس سروس، میونسپل وارڈوں کی وسعت، اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے ،ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دفتر منتقل کرنے، این ایچ ۔44 و دیگر سڑکوں کی دیکھ ریکھ،آوارہ جانوروں اورگول وملحقہ علاقوں کے لئے میتراں میں بس اسٹینڈ قائم کرنا وغیرہ شامل تھا۔ڈی سی نے ایگزیکٹو افسر رام بن کو بس اسٹینڈ ،قصبہ کے ڈر ینیج سسٹم اور اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ ریکھ کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے مسجد مارکیٹ رام بن میں ترجیحی بنیادوں پر ایک ٹائیلٹ یونٹ تعمیرکرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈی سی نے ضلع میں آپسی بھائی چارہ اور راداری قائم رکھنے پر ضلع کے لوگوں کی ستائش کی اور یقین دلایا کہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے باقاعدگی سے عوامی دربار منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلع کی ترقی کے لئے ہرممکنہ اقدام اُٹھائے جائیں گے۔
ڈی سی کی قیادت میں ضلع ہیلتھ سوسائٹی اجلاس منعقد
رام بن // ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ کی قیادت میں ضلع ہیلتھ سوسائٹی کا ایک اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کا انعقاد ہیلتھ سوسائٹی خصوصاً نیشنل ہیلتھ مشن (NHM) اور پروگرام منیجمنٹ یونٹ رام بن کی کارکردگی اور حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ ،سی پی او اوتم سنگھ ،سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ،نوڈل افسر آئی ایس ایم،پی ڈبلیو ڈی، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر ،سی پی او، بی ایم اوز و ضلع ہیلتھ سوسائٹی کے دیگر ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سی ایم او نے سوسائٹی ممبران کو مطلع کیا کہ نیو ٹائپ پبلک ہیلتھ کیمونٹی مراکز کے تحت نئی دس روگی کلیان سمتیاں میترا، ہالہ، دھرم کُنڈ،داردیہی،کاسکوٹ، الینباس، نوگام ، اند، سرکُںڈی، اور فگوکیلئے منظور کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال میں بلڈ بینک قائم کرکے اسے فعال بنایا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جننی سورکھشا یوجنا کے تحت پہلی سہ ماہی میں 1235 ادارہ جاتی ڈیلوریاں درج کی گئی ہیں جبکہ 5985 حاملہ خواتین کو جے ایس ایس کے کے تحت مفت تشخیص مہیا کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ این ایچ ایم کے تحت بٹوت میڈیکل بلاک کو ’’ اچھی صحت کی سکیم‘‘ لاگو کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ چندر کوٹ، سناسر، اور تھوپال کے 9سب۔سینٹروں اور 3 پرائمری ہیلتھ مراکز کے آئی ایس ایم ڈاکٹروں کو فی میل ملٹی پرپز برج کورس کی تربیت کیلئے منتخب کیا گیا ہے، تاکہ وہ ڈاکٹروں کی معاونت کر سکیں گے۔راشٹریہ بال سورکھشاکاریکرم کے تحت کئی cleft ہونٹوں کے لوگوں کی نشاندہی کرکے ضلع ہسپتال رام بن نے کشمیر میںمقیم ایک این جی او ’’مایا ‘‘ کی معاونت سے انکا آپریشن کیا گیا ۔انہوں نے تمام خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے بی ایم اوز کو ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں محکمہ دیہی ترقیات کے معاونت سے ٹائیلٹ تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔