بھدرواہ// تصور کیلئے منفرد پہل پرائم منسٹر سکل انڈیا کے تحت ممبئی کی بونس آن سنگینگ اینڈ آئروبکس سٹڈیو نے’ بھدرواہ گاٹ سپر ٹیلنٹ‘ ریالٹی شو کا فائنل بھدرواہ میں منعقد کیا ۔ڈانس اور گانے کے میدان میں بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے بھدرواہ ،دوڈہ کشتواڑ میں آ ڈیشنوں کی سیریز منعقد کی گئی ۔سیمی فائنل کے بعد کیمونٹی ہال کوٹلی بھدرواہ میں اتوار کو سکل انڈیا کے تحت ریالٹی شو کا فائنل منعقد ہوا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی بھدرواہ پون کمار پریہارمہمان خصوصی تھے جب کہ تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد اور ایس ایچ او مہمان ذی وقار تھے۔مشہور ماہر تعلیم نے اس میگا ایونٹ کی کارروائی کی۔فائنل میں 25لڑکیوں سمیت 40امیدواروں سیمی فائنل کے لئے چنے گئے یہ مقابلہ 3زمروں جن میں گانا ،سنگیت کا مہا یدھاور ڈانس شامل ہیں۔گانوں میں الیاس اور سمویہ،آلیہ وانی، اور ریحان بٹ نے پہلے ،دوسرے اور تیسرے مقام کے لئے انعامات جیتے۔سنگیت کا مہا یدھ میں پہلی پوزیشن ادنان دولوال ،دوسری پوزیشن محمد سمیر اور تیسری پوزیشن اجے شرما نے حاصل کی۔ڈانس میں پہلی پوزیشن بھدرواہ کی نیرجا بلوریہ، ڈوڈہ کی ڈمپل اور وومل دوسری پوزییشن اور ڈوڈہ سے ہی حمد اندابی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جیتنے والوں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں اور میڈل بھی دیئے گئے۔ججوں کے فرائض کوریوگرافر ریحانہ خان اورجموںگاٹ ٹیلنٹ جیتنے والے توصیف تابش ،آرگنائزر دی کے شرما اور فاروق احمد نے انجام دیئے۔