رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے نیشنل ہائ وے اتھارتی آف انڈیا اور ریلوے کنسٹرکشن کمپنیوں جو فور لین پر کام کر رہے ہیںکے نمائندوں کے ساتھ زمین کے حصول اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں اے ڈی سی گور وندر جیت سنگھ،ریجنل آفیسر نیشنل ہائ وے اتھارتی آف انڈیا جموں کشمیر ہیم راج،ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری،ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس،پروجیکٹ ڈائریکٹر NHAI جموںاجے کمار،جنرل منیجر NHAIسرینگر غلام قادر،تحصیلداروں ،کمپنیوں کے نمائندوں ،افکان،ارکان،ریلوے ،نو یگ، رمکی ،ایچ سی سی،گیمن انڈیا،این ایچ اے ون کے علاوہ ر محکمہ یونیو کے افسران ،پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای،پی ڈبلیو ڈی،ٹی ایل ایم ڈی موجود تھے ۔ڈی سی نے کمپنیوں کو یقین دلایا کہ ہائی وے اور دیگر کام کی جگہوں کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے تمام معاملات پر بات چیت کی ۔ڈی سی نے ایچ ٹی ٹاوروں کی منتقلی ،ٹاوروں کی حفاظت اور اور دیگر افادیت بشمول دوبارہ نصب کرنا اور تعمیراتی کام کیلئے مناسب ماحول کا جائزہ لیا ۔ڈی سی نے مسائل حل کرنے کیلئے ٹائم لائن مقرر کی اور وقت پر پروجیکٹوں کی تکمیل پر زور دیا۔ڈی سی نے تمام متعلقین کو پروجیکٹوں کو مکمل کرنے اور پروجیکٹوں کی وجہ سے متاثرہ آبادی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے متعلقہ اتھارٹیوں کونیشنل ہائی وے پر ٹریفک کیلئے ہموار راستہ فراہم کرنے اور کھڈوں اور نالیوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دی ۔ڈی سی نے متعلقہ کو قومی منصوبوں میں غیر ضروری تا خیر سے بچنے کیلئے تشخیصی مقامات کیتکمیل کو یقینی بنا نے کی ہدایت دی۔کچھ معاملات موقعہ پر ہی نپٹائے گئے۔انہوں نے کنسٹرکشن کمپنیوں کو ترجیحی بنیاد پر مقامی نو جوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کیلئے کہا۔