کشتوڑ//بٹوت۔ڈوڈہ ، کشتواڑ۔جموں قومی شاہراہ پر دربھشالہ کے نزدیک کلگاڑی کے مقام پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔مسافروں کے مطابق شاہرہا پر بھاری پتھر گر آنے کی وجہ سے سڑک کو نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر بدستور گرتے پتھروں کی وجہ سے بحالی کے کام میں وقت لگ سکتا ہے۔تاہم ، سینکڑوں کی تعداد میں مسافر شاہراہ پر در ماندہ ہوئے ہیں۔دریں اثنا محکمہ آر اینڈ بی کی بحالی ٹیم جائے موقعہ پر پہنچ گئی ہے اور سڑک کو کئی گھنٹوں کے بعد بحال کیا گیا ۔