کشتواڑ//ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لعل کی قیادت میں ایک اجلاس میں میزلز روبیلا (ایم آر) ویکسیئن کی مہُم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس آف ایمونائزیشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مُہم کی پلاننگ ،رپورٹنگ ،کیمونکیشن و دیگر مراحل پر گفتگو ہوئی۔اے ڈی سی نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں ،تعلیمی اداروں ،سماجی بہبود محکمہ ،آئی سی ڈی ایس محکمہ کے علاوہ سٹیک ہولڈروں و آرگنائزیشنوں سے اس مہم کی کامیابی یقینی بنانے کے لئیاسے اپنا مکمل تعاون پیش کریں۔انہوں نے مزید محکمہ تعلیم افسروں ،آئی سی ڈی ایس کو طلاب کی فہرست محکمہ صحت کو پیشگی پیش کرنے کی ہدایت دی،تاکہ کوئی بھی بچہ اس ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے تمام مہم بغیر کسی پریشانی سے منعقد کرنے کے لئے مطلوبہ اہلکاروں کو تربیت دینے کیلئے کہا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سی ایم او نے میزلز روبیلا سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کرنے کی اہمیت اُجاگر کی اور ایم آر بروقت فراہمم کرنے کی ہدایت دی۔09 ماہ سے15 سال کی عمر کے گروپ کے بچوں کو ویکسین کے دائرے میں لانے کی ہدایت دی گئی ،جو کہستمبر 2018میں لانچ کی جارہی ہے۔دریں اثنا اے ڈی سی نے بھی ایم آر سے متعلق ڈرافٹ مائیکرو پلاننگ، موبائلزیشن اور پرموشنل کاروائیوں کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں عام بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید عام لوگوں کو بذریعہ اشتہار مطلع کرنے کی ہدایت دی تاکہ سو فیصد ویکسین یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی سی ایم او نے ٹرینئیز کو خطاب کرکے ایم آر بیماری کے متعلق جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ تما م سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں بشمول مدرسہ ،کرئیچ سنٹر ،آشیانز ہوسٹلوں کع بھی ویکسئین کے دائرے میں لانے کی ہدایت دی۔اجلاس میں اے سی آر کشتواڑ، سی ایم او ،ڈپٹی سی ایم او، ڈی ایس ڈبلیو او، سی ای او، سی ڈی پی اوز،بی ایم اوز، سی ایش او ،ایکسٹینشن ایجوکیٹر، جے ایچ آئی، این ایچ ایم کے ضلع پروگرام منیجمنٹ یونٹ اور بلاک منیجمنٹ یونٹو دیگر عہدہ داروں نے بھی شرکت کی۔