کشتواڑ//ضلع کے دچھن علاقہ میںآتشزنی کے واقعہ میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مدن لعل ساکنہ کہار دچھن ، سیتا دیوی زوجہ کنج لعل ساکنہ کہار دچھن اور بال کرشن ولد دینا ناتھ ساکنہ کہار دچھن کے رہائشی مکان آگ کی ایک ہولناک واردات میں خاکستر ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شعلے اتنے بلند تھے کہ دو ر دور تک دیکھا جا سکتا تھا۔پولیس اطلاع ملتے ہی جائے موقعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کے کا م میں لگ گئی ہے،پولیس نے فوری طور سے مکینوں کو مکانات سے باہر نکالنے کا کام کیا اور آگ کو بُجھایا۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جب تک پولیس جائے موقعہ پر پہنچی تب تک یہ تینوں مکان راکھ میں تبدیل ہو گئے تھے۔تاہم ، واردات میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ضلع انتظامیہ نے متاثرین کیلئے ریلیف اشیاء بھیجی ہے جس میں پلاسٹک شیٹ کور (3) ، کچن سیٹ (3)، کمبلیں30 ،بالٹین 3 ، تولیہ3 ،سولر لائٹس 3 اور نقدی 30,000 روپے شامل ہیں۔