ٹھاٹھری میںحمایت سکیم کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بئیرنگ مینٹینس پرکئیر ئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ، جسکا مقصد خطہ کے دور افتادہ علاقہ کے نوجوانوں کو نیشنل رورل لائیو لی ہُڈ مشن کے تحت روز گار کی مختلف مواقعوں کی جانکاری دینا تھا ۔کونسلنگ کا اہتمام علاقہ کے نوجوانوں کو سوریہ سکل سنٹر موہالی ،چندگڑھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بئیرنگ مینٹینس کی تربیت حاصل کرنے جانب راغب کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ کونسلنگ این آر ایل ایم کی حمایت سکیم کے نمائندوں نے فوج کے مدد سے انجام دی۔ 22نوجوانوں نے اس سیشن میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر انہیں حمایت سکیم کے تحت اندراج کرنے کے لئے مطلوبہ طریقہ کار اور دستاویزات کی جانکاری دی گئی اور انہیں ان کورسوں میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے ایسی کاوشیں کرنے پر فوج کی ستائش کی کی ۔تمام 22نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ۔