ر یاسی //پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مہور ڈاک بنگلہ میں پارٹی کے ضلع صدر شفیق الرحمان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنوں نے پی ڈی پی کے ضلع صدر کی رہنمائی میں پارٹی کا دامن تھاما ۔پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میںچسوٹ اے ،وارڈ نمبر06 کے ممبر پنچایت عبدالغنی قاضی ، عبدالغنی و این سی کے دیگر 55کارکنوں کے علاوہ انڈین نیشنل کانگریس کے جان محمد سرپنچ چھاچی جمسلان،و دیگر پنچایت ممبران بھی شامل تھے۔شفیق بٹ نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں خوش آمدید کیا اور کہا کہ ان کارکنوں کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی مزید مستحکم ہو جائے گی۔