گندو// سابق وزیر و سینئر لیڈر کانگر س محمد سریف نیازکی صدارت میں بھدوارہ کے مالنی بلاک میںکانگریس پارٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدرات محمد شریف نیاز نے کی اس دوارن پی ڈپی پی کے درجنوںکارکن کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیا گیا۔شریف نیاز کی قیادت میں پی ڈی پی ضلع نائب صدر و سابق سرپنچ فاروق احمد لون و ان کے ہمرہ درجنوں کارکن نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ نیاز نے پارٹی میٹنگ میں کارکنوں پر زور دیا اور کہا کہ پارٹی کا منشوار گھر گھر تک پہنچے۔ نیاز نے کہا کہ جن لیڈروں نے یہاں کی عوام کو گمرہ کر کے ووٹ حاصل کئے اور عوام کو مذہب کے نام پر تقسیم کر کے عوام کو گمرہ کیا اب وہ لوگ کہاں ہیں۔ نیاز نے کہا کہ پچھلی سرکار نیشنل کانفرنس و کانگریس سرکار کے دور میں شروع کئے گئے تعمیری کام بھی نہ مکمل ہیں۔میٹنگ میں نیاز نے کارکنان سے کہا کہ زمینی سطح پر لوگوں سے رابط قائم کریں اور لوگوں کی مشکلات میں بھر پور ساتھ دیں ۔نیاز نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے رات دن محنت و لگن سے کام کریں اور کہا کہ کانگریس ہی ایک واحد جماعت ہے جو ریاست کے تینوں خطوں میں تعمیر و ترقی کی وعدہ بند ہے۔ نیاز نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے تمام مسائل سرکار کے اعلیٰ افسران کے نوٹس میں لا کر انہیں جلد حل کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر جن لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان میں طالب حسین ،روشن دین،لک راج،سنجے کمار،رمیش کمار،سنجے کمار،محمد اقبال،سبھاش کمار، عاشق حسن، شبیر احمد، محمد اقبال تانترے وغیرہ شامل ہیں ۔