بٹوت//جموںکے بھٹنڈی علاقہ میںواقعہ ریاست کے سابقہ وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس قائد فاروق عبداللہ کی نجی رہایش گاہ پر تعینات حفاظتی عملے کے ہاتھوں مشکوک حالات میںجموں کے مقامی نوجوان کی بے رحمانہ طریقے سے کی گئی ہلاکت پرقصبہ بٹوت عوام کی جانب سے سخت حیرت وتشویش کے ساتھ غم و غصے کا اظہار کیا گیاہے۔ اس سلسلے میںنوجوان کی ہلاکت سے تشویش میں مبتلا بٹوت کی عوام نے بلالہذ مذہب ملت تمام ذاتی سیاسی ،سماجی مذہبی وابستگیوں کو بالاے طاق رکھتے ہوے بٹوت کے بھدرواہ موڑ چوک پر اکھٹے ہوکر ایک زبردست احتجاج کیا اور ریاستی گورنرانتظامیہ سے اس ہلاکت کی تحقیقات کا پُرزور مطالبہ کیا۔