ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ کی قیادت میں پیر کے روز ضلع و سیکٹرول افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میںیوم آزادی۔2018 جوش و خروش و خوش اسلوبی سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں اے ڈی سی محمد حنیف ملک، ایس ایس پی محمد شبیر، کمانڈنٹ سی آر پی ایف، کمانڈنٹ آئی آر پی، کماندنٹ 10۔آر آر، ای سی آر، سی پی او، اے سی ڈی، سی ای او، ایس ای پی ڈبلیو ڈی،ایس ای ہائیڈرالک سرکل، ڈی ایف او، پی او آئی سی ڈی ایس، کے علاوہ ضلع و سیکٹرول افسرں اور پرنسپلوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں مین تقریب سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد کی جائے گی،جہاں پر مہمان خصوصی قومی ترنگا لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سکولی بچوں کی جانب سے اس موقعہ پر ایک رنگگا رنگ تمدنی پروگرام بنھی منعقد کیا جائے گا۔تقریب کا آغاز محکمہ اطلاعا تکی جانب سے شہنائی وادن کے ساتھ کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر ضروی انتظامات جیسے کہ سیکورٹی ،طبی سہولیات، پینے کے پانی، بغیر خلل کے بجلی، صحت و صفائی و سیٹنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی نے تمام افسروں سے آپسی تال و میکل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی، تاکہ تقریب خوش اسلوبی سے منعقد کی جا ئے۔تقریب کا فل ڈریس ریہرسل مورخۃ13اگست 2018کو منعقد ہوگا۔دریں اثنا اے ڈی سی بھدرواہ پون کمار پریہار نے بھی متعلقہ افسروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں یوم آزدی کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں مین تقریب سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد کی جائے گی،جہاں پر مہمان خصوصی قومی ترنگا لہرائیں گے اور سی آر پی ایف، جے کے اے پی، این سی سی اور سکولی بچوں کے مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سکولی بچوں کی جانب سے اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔سی ای او بی ڈی او، کیپٹن کے وی مہندرا،ڈی ایف او، سی ڈی پی او، اے ای ای پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای، پی ایم جی ایس وائی ، پی ڈبلیو ڈی، آر اینڈ بی ،ٹی ایس ڈبلیو او، نائب تحصیلداروں اور پرنسپلوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔