رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بھٹ نے تعلیمی معیار و دیگر غیر نصابہ کارکردگیوں کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن کا اچانک دورہ کیا۔معاینہ کے دوران ڈی سی نے اساتذہ و دیگر عملہ کی حاضری کی جانچ کی۔معاینہ کے دوران انہوں نے سکول میں سٹاف کی پوزیشن ، ایکموڈیشن ،ٹائیلٹ اور پینے کے پانی کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کے معیاری تعلیم فراہم ہو۔ انہوں نے سکول میں فراہم کی جا رہی معیاری تعلیم کا پتہ لگانے کے لئے کلاسو ں کا بھی دورہ کیا۔طلاب اور سٹاف کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے طلاب سے پڑھائی کو سنجیدگی سے لینے کو کہا۔انہوں نے اساتذہ برادری سے کلاسوں میں معیاری گفتگو کی حوصلہ افزائی کرنے اور اسکے علاوہ پڑھائی میں جدید ٹیچنگ عمل کو رائج کرنے کا بھی کہا ۔ڈی سی نے طلاب کو صحت و صفائی پر بھی زور دیا اور اسے ایک صحت مند اور کامیاب زندگی کیلئے ایک عادت بنانے کے لئے کہا ۔