ریاسی //شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسز اور ٹیکنالوجی جموں کے کریشی وگیان کیندر ریاسی کی جانب سے موضع ڈیرہ بابا باندہ بہادر میں منگل کے روز بریسٹ فیڈنگ پر بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا مقصد خواتین میں صحت مند بچوں کے لئے بریسٹ فیڈنگ کوفروغ دینا تھا ۔کے وی کے کے ہیڈ اور سائنٹسٹ ڈاکٹر بنسی لعل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ نو زائد بچوں کے لئے بریسٹ فیڈنگ سب سے مقوعی غذا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کا دودھ سب سے مقوی ہوتا ہے کیونکہ اس میں قابل ہضم پروٹین اور ایسے جُز ہوتے ہیں جو بچوں کو مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے ضرورری ہیں۔انہوں نے کہا بریسٹ فیڈنگ یر خوا ربچوں ،مادر او رکیمونٹی کے لئے فائدہ مند ہے، جس سے کم غذائیت کی وجہ سے بچپن میں اموات کی شرح بہت کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ سے بچے مختلف بیماریوں جیسے کہ یرقان ، نمونیا، کالرا، دست و قے،الرجی وغیرہ سے محفوظ رہتے ہیں۔سائنٹس ڈاکٹر سُجا نبی قریشی نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ بچوں کیلئے سب سے بہترین خوراک ہے۔انہوں نے دودھ پلانے والی مادر کو پتے والی سبزیاں ، دالیں ،مشروم اور دودھ لینے کی صلاح دی ۔موضع ڈیرہ بابا باندہ بہادر گورنمنٹ مڈل سکول کی ہیڈ مسٹرس رُخسانہ کوثر ، سکول کی استانیاں انجو رانی، اشونی کمار اور سوشل ویلفیئر محکمہ کی نشا دیوی بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔پروگرام میں نظامت کے فرائض جگدیش کمار اور منوہر لعل نے انجام دئے ،جبکہ ڈاکٹر بنسی لعل نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔