کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے دور دراز دیہات کے طلاب کیلئے مغل میدان میں ایک کوئیز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے،جس کا مقصد مقامی طلاب میںجنرل نالیج کے لئے بیداری پیدا کرنا تھا ،تاکہ وہ دنیا کے تازہ ترین واقعات اور حالات سے واقف رہیں۔اس مقابلے میں 20طلاب نے شرکت کی۔نوجوان طلاب کی جانب سے پروگرام کے دوران دکھائی گئی جانکاری سے طلاب کی ان پروگراموں میں دلچسپی عیاں ہے۔مقابلہ کے بعد طلاب کی عزت افزائی کی گئی۔مقابلے کے پروگرام سے بچوں کو ایک موقعہ فراہم ہو ا۔سکول حُکام نے فوج کی جانب سے طلاب کے لئے منعقد پروگرام کی ستائش کی۔