ریاسی //محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جموں ہری کرشن رازدان نے جوائنٹ ڈائریکٹر آر ایل بھگت کے ہمراہ تلواڑا، مڑھی، بگا ، پینتھل،کٹرہ اور نومین میں کسانوں کی بہبودی کے لئے مختلف سکیموں کو لاگو کرنے کا جائزہ لیا اورکسانوں کے در پیش مسائل ا ور ضروریات کی جانکاری حاصل کی۔ جائزہ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر زراعت نے ریاسی کے محکمہ زراعت کے یونٹ سے تمام جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے فیلڈ عہدیداروں سے کسانوں کو مختلف سکیموں جیسے کہ سوئل ہیلتھ کارڈ سکیم، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، کسان کریڈٹ کارڈ سکیم، نیشنل مشن آناگریکلچر ایکسٹینشن اینڈ ٹیکنالوجی، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا وغیرہ کی جانکاری دینے پر زور دیا اور انہیں تازہ ترین گائیڈ لائنز فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو آدھار پر مبنی حاضری سسٹم کے تحت باقاعدگی برقرار رکھنے اور ہفتہ وار نوٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔مختلف مقامات پر کسانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کسانوں کو کھیتی میں سبزیاں ، شہد کی مکھیاں پالنے اور مشروم کی کاشت کرکے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کسانوں کو حالیہ ٹیکنالوجی کے تحت دالوں کی کاشت کرکے اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کسانوں کو سیلف ہیلپ گروپ (SHGs) اور فارم پرڈیوس آرگنائزیشن (FPOs) بنانے کی صلاح دی ،تاکہ کسان کریڈٹ کارڈز اور فصل بیمہ سکیم سے استفادہ لیا جائے۔ چیف ایگریکلچر افسر او ایس چودھری، ضلع ایگریکلچر ا فسر (ایکسٹینشن) دھرماڑی اروند بارو، ایس ایم ایس (ڈی ایل) رویندر گپتا، اے ایس سی او اشوک کوہلی، ڈی پی ڈی (ATMA) ایس ایل ٹھسو، ایس ڈی اے او ریاسی راجیش ورما ، ایس ایم ایس (SDL) راکیش شرما ،ایس ڈی اے او دھرماڑی انیل کول ،ایس ایم ایس (SDL) آلوک پنڈوترہ، دیپک سنگھ ،نیرج راجوال ، علاقہ کے ایس سی ائیز ،اے ای اوز، جے اے ای اوز اور اے ای ائیز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔