رام بن
محمد تسکین
بانہال // ضلع رام بن میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب ضلع پولیس لائینز رام بن میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت ایجاز بٹ نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ اس موقعہ پر ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین یوم ازدی کی تقریبات کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ اس کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران کے علاوہ ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگہے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں نے رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کئے اور وہاں موجود سامعین سے خوب دادا وصول کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت ایجاز بٹ نے ضلع رام بن میں جاری تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مستقبل کے کئی منصوبوں سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ضلع رام بن کے لوگوں کو اپسی بھائی چارہ قائم ودائم رکھنے کیلئے انہیں مبارک بادی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم سے ہی تعمیر ق ترقی ممکن ہے اور تعلیم کو ہر سطح پر ترجیح دی جائے گی۔ اس موقع ڈی آئی جی چناب رینج محمد رفیق الحسن ، ایس ایس پی رام بن انیتا شرما ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررام بن ڈاکٹرگروجیندر سنگھ ، کمانڈنگ افیسر بارہ راشٹریہ رائفلز اور دیگر افسران اور رضاکار موجود تھے۔
بانہال
محمد تسکین
بانہال میں ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ ہائر سینکڈری سکول بانہال میں منعقد ہوئی اس تقریب میں سکولی بچوں نے رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کئے اور پولیس ، فورسزاور سکولی بچوں کی ٹکریوں نے نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی۔ تحصیل کھڑی میں تحصیلدار کھڑی تابش سلیم نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ اس موقعہ پر سکولی بچوں نے کئی پرگرام پیش کئے۔ سب ڈویژن رامسو میں ایس ڈی ایم وقاراحمد گیری نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ اس موقع پر بچوں نے کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ تحصیل اکڑال پوگل پرستان میں تحصیلدار اْکڑال خواجہ نیاز احمد وانی نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ اس موقع پر این سی سی کیڈیٹ اور سکولی بچوں نے رنگا رنگ اور دل کو لبھانے والے پروگرام پیش کئے۔اس کے علاوہ فوج کی طرف سے بھی بانہال ، ناچلانہ ، جواہر ٹنل ، رام بن ، اکڑال ، گول ، چندرکوٹ ، بٹوٹ ، مہو منگت ، پوگل پرستان میں یوم ازادی کی تقریبات کے سلسلے میں کئی پروگراموں کا انعقاد کیا اور ترنگا لہرایا گیا۔ بغلیہار پروجیکٹ کی دیکھ ریکھ کیلئے معمور پاور ڈیولممنٹ کارپوریشن نے کے اہلکاروں اور افسروں نے بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ ہائی سکول کنیٹھی رام بن میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر منگل سنگھ نے ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام اور تھالی ڈانس پیش کیا۔ فوج کی طرف سے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں شامل بچوں میں انعامات اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ فوج نے بانہال اور ناچلانہ میں ایک میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا جس میں پہلی ، دسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازہ گیا۔ ضلع بھر میں پولیس ، آئی آر پی ، ایف پی ایف ، سی آر پی ایف اور فوجی اہلکاروں اور سکولی بچوں کی ٹکریوں نے مارچ پاسٹ میں شمولیت کی اور انہیں انعامات اورا سناد سے نوازہ گیا۔ ضلع پولیس نے امن وقانون کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلع رام بن میں سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔
بٹوت
ارشد کاظمی
بٹوت//بھارت کے بہتر ویں یوم آزادی کے موقعہ پر حسب روایت گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول بٹوت کے میدان میںپرُوقار تقریب کاانعقاد عمل میں لایا گیا،تقریب میں تحصیلداربٹوت سمن بھگت نے قومی پرچم لہرایا اورپریڈ کی سلامی لی،اس موقعہ پر بٹوت تحصیل بٹوت کے مختلف سکولوں کے طلبہ نے مارچ پاس پریڈ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ قومی ،اورتمدنی پروگرام پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر تحصیلدار نے سینکڑو ںافراد کی موجودگی میں تقریب میں حصہ لینے والے سکولی طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
بھدرواہ
طاہر ندیم خان
حُب الوطنی کے جوش و جذبہ کے تحت وادی چناب میں 72ویں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔بھدرواہ میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول بائز میں منعقد کی گئی جہاں پر اے ڈی سی بھدرواہ پون کمار پریہار مہمان خصوصی تھے جبکہ بی ڈی اے راجندر پرساد کھجوریہ، تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد ،اے ایس پی راجندر سنگھ ،ایس ڈی پی او بھدرواہ توصیف ریشو اور خالد امین مہتہ مہمان ذی وقار تھے۔اے ڈی سی بھدرواہ نے قومی ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی ،جس میں جے کے اے پی کے اہلکار، این سی سی ،ایچ ایس ایس بائز بھدرواہ اور جی ڈی سی بھدرواہ ،دیگر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروںکے طلاب نے شرکت کی ۔اور متعدد کلچرل ایٹمز پیش کئے۔طلاب نے اس موقعہ پر بھدرواہ کے تمدن پر مبنی ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا، جس کی سامعین نے کافی داد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ ہمیں اپنی 72 ویں یوم آزادی مناتے ہوئے مجاہدین آزادی کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جنھوں نے ملک کی خاطر عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔مہمان خصوصی نے طلاب کی جانب سے پیش کئے گئے کلکچرل ایئٹمز کی کافی ستائش کی اور ان سکولوں کے طلاب اور سٹاف کو یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی سراہنا کی۔تحصیلدار بھدرواہ ،جو کہ یوم آزادی کی تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیر میں بھی ہیں ،نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔اس موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔
ڈوڈہ
ڈوڈہ میں بھی یوم آزادی کی تقریب نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی،ڈوڈہ میں سب سے بڑی تقریب سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی ،جہاں پر ڈی سی سمرن دیپ سنگھ نے ایس ایس پی شبیر احمد کے ہمراہ قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں ضلع پولیس، آئی آر پی5ویں بٹالین، سی آر پی ایف 76ویں بٹالین ،این سی سی (جے ڈی) ،این سی سی (ایس ڈی) ،ایف پی ایف ،ہوم گارڈز کے دستوں اور ضلع کے سکولوںکے بچوں نے بھی شرکت کی ۔اسکے علاوہ سکولی بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا۔تقریب میں اچھی کارکرسگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ایوراڈز سے سر فراز کیا گیا ۔تقریب میں معزز شہریوں ، سرکاری، فوجی اورجوڈیشل اہلکاروں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشتواڑ
کشتواڑ میں بھی 72ویں یوم آزادی کی تقریب جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی ۔اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب سپورٹس گرائونڈ کشتواڑ میں منائی گئی۔ ڈی سی کشتواڑانریز سنگھ رانا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی کشتواڑ ،سی ای او کے ڈی اے، سی او آر آر، سی او سی آر پی ایف اور پرنسپل جی ڈی سی مہمان ذی وقار تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی،جس میں سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، جے کے اے پی کے اہلکار ،این سی سی کے کیڈٹ ،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلاب نے بھی شرکت کی۔یوم آزدی کی تقریب کا آغاز قومی ترانہ گا کر کیا گیا اور قومی ترنگا غُبارے آڑا کر لہرایا گیا ۔گندو میں بھی یوم آزادی کی تقریب پر ایس ڈی ایم گندو دلمیر چودھری نے قومی جھنڈا لہرایا ۔
ٹھاٹھری
یوم آزادی کی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں منعقد کی گئی ،جہاں پر ایس ڈی ایم ٹھاٹھری محمد انور بانڈے نے قومی ترنگا لہرایا اور مختلف دستوں کی جانب سے کئے گئے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔گول، دربھشالہ ،ناگسینی ،چلی پنگل، چنٹا اور وادی چناب کے مختلف علاقوں سے بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔