رام بن //محکمہ پائور ڈیولپمنٹ کے نئیڈ بیسڈ کیجول لیبروں نے ہفتہ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کرکے ان سے گُذشتہ کئی برسوں سے بقایا پڑے تنخواہ اجات واگُذار کرنے میں ان کی مداخلت طلب کی۔وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ تنخواہوں کو واگُذار نہ کرنے کی وجہ سے انہیں اور انکے اہل خانہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،یہاں تک کہ وہ بھوک مری کے شکار ہو رہے ہیں۔وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ آنے والے عید الضحیٰ اور رکھشا بندھن کے پیش نظر بٹوت ڈویژن کے ساتھ کام کررہے اہل خانہ یہ تہوار منانے کے قابل نہیں ہیں،کیونکہ محکمہ کے انجینئر نیئڈ بیسڈ کیجول لیبروں کو تنخواہ واگُذار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے یونین لیڈروں کے شکایات کو سُننے کے بعد ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی بٹوت کو تحت قوانین کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔