کشتواڑ+بھدرواہ //خطہ چناب میں عید الضحیٰ کے موقعہ پر خریداروں کی بھاری بھیڑدیکھی گئی ہے۔وادی بھدرواہ کے توریخی سیری بازار میں لوگوں نے پیر کے روز جوش و خروش سے خریداری کی۔قصبہ کے گنپت بازار، تکیہ چوک، جامعیہ مارکیٹ، چوبیا لنک روڈ، کہالرو مارکیٹ خصوصاً سیری بازار بھدرواہ ، جو کہ وادی چناب میں سب سے تجارتی مرکز ہے ،میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو خریداری کرتے دیکھا گیا۔برقعہ پوش خواتین کو اپنے بچوں کے ہمراہ خریداتی کرتے دیکھا گیا ۔چوڑیوں کے دوکانوں پر خواتین کی بھی بھیڑ دیکھی گئی،جہاں پر خواتین اپنے من پسند کیک چوڑیاں خرید رہی تھیں۔مہندی کے اسٹل بھی سجے گئے تھے جہاں پر خواتین اپنے ہاتھوں پر مہندی لگا رہی تھیں۔قربانی کے بکروں کی خریدار بھی کافی دیکھی گئی ۔وادی چناب میں قائم کئے گئے بھیڑو بکروں کے سیل پوائنٹ لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بن گئے تھے جہاں پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں قربانی کے جانور فروخت کئے جا رہے ہیں۔بھدرواہ، بھالہ، چیرالہ، ٹھاٹھری اور گندو سے بھی لوگوں کے خریداری کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔دوکانداروں کے علاوہ ہمسایہ ریاستوں پنجاب ،ہریانہ اور ہماچل پردیش کے پھڑی والون نے بھی اپنے اسٹال لگائے ہیں ،جہاں پر بھی کافی رش دیکھا گیا ۔ادھر کشتواڑ میں بھی عید الضحیٰ کے موقعہ پر قصبہ کے بازاروں میںخریدار ی کی کافی چہل و پہل دیکھی گئی ہے۔ تہوار قریب آنے کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں اور دیگر خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔کشتواڑ کے بازاروں میں لاگوں کی کافی بھیڑ خریداری کرتے دیکھی گئی ہے۔بھیڑ و بکروں کے سیل پوائنٹ لوگوں کے خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا تھا ۔جامع مسجد کے نزدیک جامعیہ مارکیٹ کے نزدیک قربانی کے جانوروں کی ایک بڑا بازار منعقد ہواہے، جہاں پر روزانہ سینکڑوں جانور وں کی بکری ہوتی ہے۔عید الضحیٰ یعنی کہ قربانی عید بدھ کے رروز منائی جا رہی ہے۔ لوگوں کی بھیڑ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ عید کے روز تک بازاروں میں ایسی گہما گہمی جا ری رہے گی کیونکہ گُذشتہ کئی دنوں سے کشتواڑ کے بازاروں میں بھیڑ کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ہے۔قصبہ میں خریداری کے اہم مراکز بس اسٹینڈ کے نزدیک ہیں،جہاں پر لوگوں کا کافی رش دیکھا گیا ہے۔دریں اثنا ، کشتواڑ کے دوکانداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زیادہ تر دوکاندار تسلیم شدہ نرخ نامہ کے تحت کا روبار کرتے ہیں۔اگرچہ بازاروں میں قیمتوں کی چیکنگ نہیں کی گئی ہے تاہم ضلع انتظامیہ نے گوشت اور چکن وغیرہ کے ریٹ مقرر کئے ہیں۔ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔