مہور //عید الاضحٰی کے پیش نظر قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے مہور میں تحصیلدار مہور منشی رام نے ٹی ایس او نذیر احمد، سب انسپکٹر منی رام اور محکمہ امور صارفین کی پوری ٹیم کے ہمراہ تحصیل کے بازاروں کی چیکنگ کی۔چیکنگ ٹیم نے تمام سبزیوں فروشوں اور گوشت فروشوں کا معا ئینہ کیا ۔ٹیم نے حفظان صحت کا خیال نہ رکھنے پر کئی دوکانداروں کو چالان کیا ۔ٹیم نے ایک گوشت دوکان کا بھی معا ئینہ کیا اور پایا کہ مذکورہ گوشت فروش طے نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر گوشت فروخت تھا ، ٹیم نے دوکانداروں کو ریٹ لسٹ کے تحت اشیائے فرخت کرنے کی ہدایت دی ۔