پہاڑی سے گر کر خاتون لقمہ اجل
محمد تسکین
بانہال // بانہال کے مہو علاقے میں ایک خاتون پہاڑی سے پھسلنے کے بعد لقمہ اجل بن گئی ہے۔ یہ واقع مہو کے اوپری علاقے رتن میں اس وقت پیش آیا جب زیبہ بیگم زوجہ غلام محمد عرف پھما ساکنہ مْہو تحصیل کھڑی اپنے سیزنل مکان (ڈھوک) واقع رتن میں اپنے گھر سے باہر چل رہی تھی کہ اچانک پھسل کی وجہ سے گر گئی اور نیچے ڈھلوان پہاڑی کی طرف لڑھک گئی اور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔ لوگوں نے اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تب تک دم توڑ بیٹھی تھی۔
کشتواڑ حادثہ پر فاروق،عمر، کچلو ، فردوس ٹاک اور سروڑی مغموم
جموں//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں مسافر گاڑی کے پتھرئوں کی زد میں آنے کے باعث ہوئے قیمتی جانوں کے اتلاف پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کے لئے اللہ سے دعا مانگی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ یقینی بنائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں ایکش گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔سابق وزیر سجاد کچلو ایم ایل سی نے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کی آتما کی شانتی اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ پی ڈی پی لیڈر اور قانون ساز کونسل کے ممبر فردوس ٹاک نے کشتواڑکے قریب رونماہوئے اس حادثہ پر دلی افسوس ظاہر کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ یکجہتی ظاہر کی ہے ۔ٹاک نے گورنرانتظامیہ پر زور دیا کہ وہ خطہ چناب کی سڑکوں پر آئے روز ہونے والے حادثات کے سلسلہ کو روکنے کے لئے جامع منصوبہ بنائیں ۔ اندروال کے ممبر اسمبلی اورپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے کولی گاڑدرابشالہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے حکام کی لاپرواہی پرشدیدبرہمی ظاہرکی ہے۔اُنہوں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کادورہ کیااوربچائوکارروائی کاجائزہ لیا۔اس موقع پراُنہوں نے کہاکہ حکام نے اس جگہ کوموت کامرکزبنارکھاہے ، اسی جگہ باربارحادثات ہوتے ہیںلیکن سڑک کی حالت بہتربنانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جاتے جوانتہائی افسوسناک ہے۔سروڑی نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کی جانب سے گذشتہ برس سڑک کے کام کوشروع کرنے اور پھراب اس کی ناکامی پرگہری تشویش کااِظہارکیاجن کی غفلت سے آج پھرقیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اب تک کلی گاڈسڑک سے پسیاں ہٹانے کیلئے1.50کروڑ روپے خزانہ عامرہ سے نکالے جاچکے ہیں لیکن سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔اُنہوں نے کہاکہ گذشتہ برس ایم ڈی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل نے اس علاقے کو حساس زون قرار دیاتھالیکن اس کے بعداب تک یہاں کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے جس سے یہاں سفرسلامتی سے ہوپائے۔
سنگلدان میں5قمار باز گرفتار
عظمیٰ نیوز
رام بن // ضلع میں سماجی بدعات کے خاتمہ کے لئے ایس ایس ی انیتا شرما کی ہدایت پر انچارج پولیس پوسٹ سنگلدان دیپک کٹوچ کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گول انسپکٹر جاوید احمد اور ڈپٹی ایس پی (آپریشنز ) گول امین بٹ اور ایڈشنل ایس پی سجنے پریہار کی نگرانی میں سنگلدان میں قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر 05 قمار بازوں کو گرفتار کیا ۔جن کی پہچان کالی داس ولد دیوی دتہ ساکنہ تتا پانی، قمر جیت سنگھ ولد ائشر داس ساکنہ سمبر،الطاف حسین ولد نذیر احمد ساکنہ دالوا، خورشید احمد ولد محمد اقبال ساکنہ بارہمولہ اور کپور چند ولد دیوی دتہ ساکنہ دلوال کے بطور کی گئی ہے۔تمام پانچ قمار بازوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور 8170 روپے نقدی ضبط بھی کی گئی ہے۔پولیس نے متعلقہ ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
اے جے کے آر ای ٹی ٹی ایف کا ڈوڈہ میں اجلاس
ڈوڈہ // آل جے اینڈ کے رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کی جانب سے ڈوڈہ میں ایک اجلاس زیر قیادت ضلع صدر سجاد ملک اور ضلع نائب صدر عاشق جرال منعقد ہوا۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الضحیٰ اور ملازموں کو تنخواہ واگُذار کرنے کے پیش نظر 20-08-2018 کو ڈوڈہ میں کوئی احتجاج نہیں ہوا اور تمام آر ای ٹی اساتذہ منگل کے روز بطورر احتجاج سکولوں کا بائیکاٹ کرکے اجتماعی رخصت پر رہیں گے، جیسا کہ ریاستی صدر ونود شرما اور چیئر مین غازی عبدل عزیز کی جانب سے جاری کرہ شیڈول کے تحت ہوگا۔اس موقعہ پر موجود باڈی کے دیگران میں خالد مُظفر بٹ، ارشد عبداللہ، اشفاق احمد نٹنو ، نصیر احمد شیخ، مشتاق احمد ڈار، شوکت علی گنائی، نہا شرما شامل تھے۔ اجلاس میں تمام ساتھیوں کو زور دار احتجاج کے لئے تیار رہنے کی التماس کی گئی ہے۔
چنگام ،کشتواڑ میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام
کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے آرمی کی جانب سے ضلع کے چنگام کشتواڑ اور ڈوڈہ کے گوہاعلاقہ میں ایکتا میٹنگ وں کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کشرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر 119مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایوئینٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مددملے گی۔ اس موقعہ پر شرکا کوڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں فوج کے متعد د پروجیکٹوں کی جانکاری بھی دی گئی ۔
رام بن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی چیکنگ
رام بن //بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات منعقد ہونے سے قبل رام بن کے ضلع ہیڈ کوارٹر پر پیر کے روز ایم ۔1 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی پہلی سطح کی چیکنگ کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ، جو کہ ضلع الیکشن افسر بھی ہیں ، نے کہا کہ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے انجینئروں نے ای وی ایم کے سٹرانگ روم میں دستیاب کنٹرول یونٹس اور بیلٹ یونٹس کی ایف ایل سی منعقد کی۔ایف ایل سی سیاسی پارٹیوں اور ای این ٹی ہاشم دین کی موجودگی میں سخت سیکورٹی کے تحت منعقد کی گئی۔ اس موقعہ پر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو ایف ایل سی کے تفاصیل معہ تکنیکی جانکاری جیسے کہ ای وی ایم کی صفائی ، فنکشن چک، ماک پول ،ڈاٹا اپڈیٹ ، نشانی لوڈنگ و غیرہ فراہم کی گئی ۔.
۔16 مویشی بازیاب
ٹرک ضبط،ڈرائیور گرفتار
رام بن //مویشیوں کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت ضلع پولیس نے ایک خصوصی مہم کے تحت ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بٹوت نذیر احمد نے زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر رام بن اصغر ملک اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار ناشری کے نزدیک ایک خصوصی ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ ایک ٹرک کو روکا اور اسکی تلاشی سے اس میں مویشوں پائے ،جنھیں غیر قانونی طور سے بغیر کسی اجازت نامہ کے وادی کشمیر کی جانب لیا جا رہا تھا ۔ٹرک میں سوار تمام16مویشیوں کو بازیاب کرکے ٹرک کو ضبط کیا گیا ہے۔ٹرک ڈرائیور نذیر احمد ولد عبدل غفور ساکنہ ملپورا،تحصیل و ضلع بارہمولہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔