بھدرواہ کےلئے مرکز کی طرف سے 110کروڑ روپے واگذار: ڈاکٹر جتندر
نئی دہلی//2018-19 کے روں مالی سال کے دوران فقط بھدرواہ اسمبلی حلقہ کے لئے 110کروڑ روپے بطور سنٹرل روڈ فنڈزحاصل ہوئے ہیں جسے مودی سرکا رنے منظور کئے ہیں، جو کہ اپنے میں ایک مثال ہے۔یہ رقم پی ایم جی ایس وائی روڈز کے لئے منظور رقم سے علاوہ ہے۔ مرکزی وزیر و ایم پی اودھمپور کٹھوعہ ڈوڈہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ان باتوں کا انکشاف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری کا شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے فراخدلانہ معاونت مہیا کی۔انہوں نے کہا کہ وہ لگاتار چار برسوں سے مرکزی فنڈز حاصل کرنے کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔انہون نے کہا کہ جہاں تک بھدرواہ کا تعلق ہے ،اس سلسلہ میں سہرہ ایم ایل اے دیپ سنگھ پریہار کو جاتا ہے۔انہوںنے مزیدخلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر بھدرواہ اسمبلی حلقہ کے لئے پہلے ہی سنٹرل روڈ فنڈز کے لئے30 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیںوہیں بعدازاں، پانچ اہم روڈ پروجیکٹوں کے لئے مزید 80.06 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی حلقہ اودھمپورکے تمام چھ اضلاع میں سنٹرل روڈ پروجیکٹوں اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت تمام بقایا جات واگُذار کئے گئے ہیں۔انہوں نے سرکار سے ان پروجیکٹوں پر کام میں سرعت لانے پر زور دیا۔ دریں اثنا ، نامور دانشور پروفیسر بمن دتہ ،جسے نارتھ ایسٹرن کونسل کے لئے بطور ممبر تعینات کیا گیا ہے ،نے اپنا نیا منصب لینے سے قبل ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔نئے این ای سی ممبر کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ جہاں پر میرا پارلیمانی حلقہ اودھمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ ہے لیکن گُذشتہ چار برسوں سے نارتھ ایسٹ اسکاسرکاری حلقہ ہے،تاہم انہوں نے دونوں حلقوں کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکنہ کوشش کی ہے۔
راج گورو کو 111ویں سالگرہ پر خراج
ڈوڈہ //آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کو نسل ڈوڈہ نے شہید شورام راج گورو کو انکی 111ویں سالگرہ پر زبر دست خراج عقیدت ادا کیا۔اس سلسلہ میںاولڈ بس اسٹینڈ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر موجود دیگر لوگوں میں آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن قومی کونسل کے ممبر کامریڈ مکیش پریہار بھی شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر سلیندر پریہار نے انکی زندگی پر روشنی ڈا ل کر انکی حصولیابیوں کو اجا گر کیا ۔ضلع جوائنٹ سیکرٹری سونیکا دیوی ،ضلع پریس سیکرٹری راج کمار، ضلع آرگنائزیشنل سیکرٹری اشونی کمار، پرینکا دیوی، کاجل بھگت، شیتل دیوی و غیرہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
ریاسی میں رہبر تعلیم اساتذہ کی قلم چھوڑ ہڑتال
زاہد ملک
ریاسی //جموں وکشمیر رہبر تعلیم اساتذہ ایسو سی ایشن کی جانب سے انکے مطالبات تسلیم کرنے کے لئے دو روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہس ے ضلع ریاسی کے بیشترو سکولوں میں تدریسی کام و کاج متاثر رہا ۔ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر بہادر سنگھ رسیال کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ضلع کے 90 فیصد رمڈل اور پرائمری سکول اس قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ زون پونی، مہور، ریاسی ،چنکھاہ، ارناس، اور چسانہ میں اگر چہ اساتذہ نے اپنی ڈیوٹی جوائن کی لیکن قلم چھوڑ ہڑتال میں شرکت کی ،جس سے سکولوں کا تدریسی کام متاثر ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں جے کے آر ای ٹی ٹی فورم کے تحت ہفتہ کے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جا ری رہے گی۔ انہوں نے سول سوسائٹی سے آر ای ٹی اساتذہ کے ساتھ عااون کرمکے انکے مسائل حل کرنے میں مد دکرنے کی اپیل کی،انہوںنے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے اس مسلہ کا ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اپیل کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آر ای ٹی اساتذہ ساتویں تنخواہ کمیشن لاگو کرنے اور تنخواہوں کو ایس ایس اے تنخواہ سے ڈی لنک کرکے اسے ریاستی بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی رام بن کا ذرائع ابلاغ سے تبادلہ خیال
رام بن // سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس رام بن انیتا شرما نے جمعہ کے روز ذرائع ابلاغ کے افراد سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر پر ایک اجلاس کا اہتما م کیا۔اجلاس میں معزز میڈیا افراد بشمول پرویز میر، آر کے کچلو، محمد تسکین،شبھم انتھل ،طاہر مشتاق ،مدثر احمد ،رفیق خان ،عارف وحید نے شرکت کی۔ایڈیشنل ایس پی رام بن سنجے پریہار ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی ملک ،ڈپٹی ایس پی ٹریفک راکیش شرما نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔تبادلہ خیال کے دوران شرکا نے مختلف سماجی مدعوں کے علاوہ ذرائع ابلاغ کو فیلڈ میں کام کرنے کے دوران در پیش مسائل سے واقف کیا۔انہوں نے پولیس اور میڈیا برادری کے درمیان حقائق کی رپورٹنگ کےلئے تال و میل میں سدھار لانے پر زور دیا ۔میڈیا افراد سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے جرائم کے خاتمہ اور سماج میں امن برقرار رکھنے اور بر وقت رپورٹنگ کے لئے میڈیا کے رول کی ستائش کی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید ترجیحات کا شمار کیا جن میں امن و قانون برقرار رکھنا ،سماج کو جرائم سے پاک بنانے، منشیات کے خلاف مہم شروع کرنے ،عوام اور پولیس کے درمیان قریبی رابطہ بنانے ،سماج سے برائیوں و جرائم کا خاتمہ کرنے کے علاوہ ٹریفک کو باقاعدہ بنانا ،تاکہ سڑک حادثات کے شرح میں کمی لائی جا سکے ، شامل ہے ۔ انہوں نے میڈیا افراد کا متوازن اور صیح رپورٹنگ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
اندروال و کشتواڑ اسمبلی حلقہ کے نئے بلاک صدورکااستقبال
کشتواڑ// ضلع کشتواڑکے نئے نامزدبلاک صدورکااستقبال کرتے ہوئے ممبر اسمبلی اندروال جی ایم سروڑی نے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کوبخوبی نبھائیں اور وحدت،محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کام کریں جیسے جواہرلعل نہرو، اندراگاندھی،راجیوگاندھی، سونیاگاندھی، راہل گاندھی، غلام نبی آزادودیگرقدرآررہنماﺅں نے کیااورمشکل سے مشکل دورمیں ملک کو متحد اور پارٹی کومستحکم ومضبوط بنایا۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس کوریاست جموں وکشمیرمیں اہم کردارنبھاناہے اور تمام کانگرسیوں کو یہ سمجھناہوگاکہ وہ اپناتاریخی کردارملحوظ نظررکھتے ہوئے حالات کاسامناکریں۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکے تینوں خطوں میں پارٹی کی مضبوطی کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی تینوں خطوں کے عوام کی مقبول اورمحبوب پارٹی ہے جوتینوں خطوں کی بھرپورنمائندگی اورحقیقی نمائندگی کاشرف رکھتی ہے۔سروڑی نے کہاکہ پارٹی کیلئے زمینی سطح پرلوگوں سے جڑے کارکنان وعہدےداران کی حوصلہ افزائی درکارہے جبکہ پارٹی کوکمزورکرنے والی حرکات کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے اورایسے لوگوں کی شناخت کی جانی چاہئے۔سروڑی نے ضلع کشتواڑوریاست بھرمیں کانگریس اعلیٰ قیادت کی جانب سے مختلف عہدوں کیلئے کی گئی تعیناتیوں کودانشمندانہ اور ثمرآورقرار دیتے ہوئے تمام ذمہ داران کومبارک باد ونیک خواہشات پیش کی ہیں۔تمام بلا ک صدورنے اس موقع پر یوپی اے چیئرپرسن
سونیاگاندھی، اے آئی سی سی صدر راہول گاندھی ،راجیہ
سبھامیں اپوزیشن قائد غلام نبی آزاد، جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمدمیر،نائب صدر جے کے پی سی سی غلام احمد سروڑی کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ان پرپارٹی قائدین نے بڑابھروسہ کیااوروہ ان کی اُمیدوں پرکھراُترنے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے۔کشتواڑ اسمبلی حلقہ سے نئے بلاک صدورمیں طارق حسین منٹو(کشتواڑ)م غلام محمد گنائی(تریگام)، محمد اقبال (پلماڑ)،بودھ راج(دچھن)، غلام محمد شیخ(مڑواہ)، غلام رسول وانی(واڑون)، سبھاش چندر(ناگسہنی) اور رنگیل سنگھ(مجوزہ بی سی سی پادر) شامل ہیں جبکہ اندروال اسمبلی حلقہ سے نئے بلاک صدور میں غلام قادرشیخ(اندروال)، علی محمد نائیک(مغل میدان)، بشیراحمد شیخ(ٹھاکرائی)، اخترحسین کھوروائی (درابشالہ)، محمداقبال کین(بونجواہ)، اصغرحسین کھانگی(ٹھاٹھری)، چوہدری فاروق احمد (کاہراہ) اور یونس رشید (جکیاس)شامل ہیں۔بعدازاں رہال چھاتروسے بھارتیہ جنتاپارٹی ،نیشنل کانفرنس اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے درجنوں سرگرم پارٹی کارکنان نے کانگریس میں شمولیت کااعلان کیا۔کانگریس کاہاتھ تھامنے والے کارکنان نے کانگریس کی عوام دوست پالیسیوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرکی شناخت، وحدت اوربھائی چارے کوبنائے رکھنے،ریاست کوامن وامان اورترقی کی راہ پرگامزن رکھنے کی صلاحیت صرف
کانگریس میں ہے جس نے اپنے مختصردوراقتدارمیں غلام نبی آزادکے دورمیں ثابت کیا،لہٰذاانہیں کانگریس میں شمولیت پرفخرہے اوروہ عوام کی خدمت اورپارٹی کی مضبوطی کیلئے جی توڑ کوشش کریں گے۔سروڑی نے نئے کارکنان کاپارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہمیشہ ایک متحرک پلیٹ فارم مہیاکرایاہے،اورسیاست میں سرگرم کردارنبھانے اورخدمتِ خلق کاجذبہ رکھنے والوں کیلئے کانگریس سے بہترکوئی متبادل نہیں۔ اُنہوں نے نئے لیڈران کی کانگریس میں شمولیت پراطمینان اورمسرت محسوس کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ عوام کی خدمت کاجذبہ رکھنے والے آگے آرہے ہیں اور کانگریس کے کارواں کاحصہ بن رہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس جموں، کشمیراور لداخ کی مجموعی ترقی کی متنی ہے اور یوپی اے دوئم کے دورمیں بھی پارٹی نے ریاست جموں وکشمیرکوترقی کے میدان میں ایک نئی سمت دی۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس پھرسے ریاست کی خدمت کیلئے تیار اورتینوں خطوں کی پسندیدہ آوازبن رہی ہے۔
اسکول مقفل پایا گیا
۔4ٹیچر معطل ، انکوائری حکم جاری
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع انتظامیہ نے اوقات کار کے دوران ایک اسکول کو مقفل پاکر اس میں تعینات 4اساتذہ کو معطل کر دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپر پرائمری اسکول گوجر بستی زون ناگسینی میں تعینات رہبر تعلیم اساتذہ انل کمار، شائستہ پروین، مہما پریہار اور وی پی سنگھ کو بلا اجازت اسکول سے غیر حاضر پائے جانے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے انہیں فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا حکم جاری کیا ہے ۔ اے ڈی ڈی سی کشتواڑ انکوائری افسر بنائے گئے ہیں جو جمعہ کے روز متذکرہ اسکول کو اوقات کار کے دوران مقفل رکھنے اور اساتذہ کی غیر حاضری کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ ضلع انتظامیہ کو پیش کریں گے۔