Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

معاملے کو ’سیاسی فٹبال ‘بنارہی ہے مودی حکومت :کانگریس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//کانگریس نے الزام لگایاہے کہ مودی حکومت تین طلاق کے معاملہ کو 'سیاسی فٹبال 'کی طرح استعمال کررہی ہے لیکن طلاق شدہ مسلم خواتین کے شوہروں کی جائیداد ضبط نہ کرکے انکے ساتھ ناانصافی کررہی ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی کابینہ کے تین طلاق پر تین سال کی سزا کے التزام والے آرڈیننس کو بدھ کے روزمنظوری دینے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہاکہ مودی حکومت مسلم خواتین کو انصاف نہیں دلانا چاہتی ۔تین طلاق کے نام پر حکومت صرف سیاست کرناچاہتی ہے اس لئے اس سلسلہ میں آرڈیننس لیکر آئی ہے ۔ انھوں نے الزام لگایاکہ مودی حکومت مسلم خواتین کو انصاف نہیں دیناچاہتی اس لئے تین طلاق بل پر اس نے کانگریس کی ترمیم کو تسلیم نہیں کیا۔انھوں نے کہا،''مودی جی نہیں چاہتے کہ مسلم خواتین کو بھتہ ملے ،انکے بچوں کی پرورش کا پورا بندوبست ہو ۔ہم نے ترمیم پیش کی تھی کہ آپ جائیداد ضبط کیجئے ،اگرشوہر جیل چلا جائیگا ،تو غریب ،بے بس مسلم خاتون کو بھتہ کون دیگا ،اسکے بچوں کا خرچ کون دے گا ،اسکی روزی روٹی چلانے کا خرچ کون دے گا ۔اس لئے قانون میں ترمیم کو شامل کرنے کی تجویز ہم نے دی تھی ،لیکن مودی حکومت اسے سیاسی فٹبال زیادہ اور مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کا معاملہ کم بناناچاہتی ہے ۔مسٹر سرجے والا نے کہاکہ مسلم خواتین کو انصاف دینے اور تین طلاق کی روایت کو ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں کانگریس کے لیڈروں نے وکالت کی تھی ۔تین طلاق ختم ہوچکا ہے ،تو اگلا معاملہ مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کاہے ۔اس انصاف کے تحت انکو شوہر کی جائیداد سے بھتہ کا حق انھیں ملے ،بچوں کی پرورش ،کنبہ کی روزی روٹی اور خرچ کا پورا حق اسے ملے اور جو شوہر یہ نہ دے پائے ،اسکی جائیداد قرق ہو ،لیکن مودی حکومت ایسا کرنے سے گریز کررہی ہے ۔واضح رہے کہ کابینہ کے ذریعہ تین طلاق آرڈیننس کو منظور کئے جانے کے بعد وزیرقانون روی شنکر پرساد نے کانگریس پر تین طلاق کے تعلق سے ووٹ بینک کی سیاست کرنے کاالزام لگایااورکہاکہ وہ راجیہ سبھا میں اس سے متعلق بل کو منظور کرانے میں تعاون نہیں کررہی ہے اور اسی وجہ سے حکومت کو تین طلاق کو غیر قانونی بنانے کے لئے آرڈیننس کا سہارالینا پڑا ۔ادھر سابق اعلیٰ پولیس افسر اور عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے مرکزی کابینہ کے ذریعہ تین طلاق آرڈننس کو توہین عدالت قرار دیا ہے ،کیونکہ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں پانچ مہینے میں قانون بنانے کا حکم دیا تھا اور اس لحاظ سے یہ آرڈننس غیر آئینی ہے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

وزیر دفاع راجناتھ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

May 13, 2025
برصغیر

بات چیت سے ہی کاروبار اور بہتر زندگی کا ہدف حاصل ہوگا:یوگی

May 12, 2025
برصغیر

دہلی ہنوز 10بڑے آلودہ شہروںمیں شامل | 90فیصد شہروں میں آلودگی کی سطح ڈبلیو ایچ او معیار سے زیادہ

May 12, 2025
برصغیر

رائے پور میں المناک حادثہ | ٹرک اور ٹرالر کے مابین ٹکر، 13افراد کی موت

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?